سر سید احمد خان اکیڈمی گلبرگہ کی تشکیل جدید؛ اسدعلی انصاری سرپرست، شاہ نواز خان شاہین صدراور اکرم نقاش معتمد منتخب

گلبرگہ29جنوری (موصولہ رپورٹ) آج اتوار کو سر سید احمد خان اکیڈمی گلبرگہ کا ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں بہ اتفاق رائے سر سید احمد خان اکیڈمی کی تشکیل جدید عمل میں لائی گئی۔
جناب شاہ نواز خان شاہین کے بیان کےمطابق سر سید احمد خان اکیڈمی گلبرگہ کی تشکیل پہلی بار 1984 میں عمل میں لائی گئی تھی ۔ اس بار ہوئی تشکیل جدید میں سرپرست کی حیثیت سے جناب اسد علی انصاری (مو ظف جوائینٹ کمشنر ایکسائیز) کا انتخاب عمل میں آیا۔ جناب شاہ نواز خان شاہین صدر ، محترمہ رابعہ خانم نائب صدر، انجنئیر اکرم نقاش معتمد عمومی، مولانا محمد نوح خازن ، محترمہ سعدیہ سیدہ شریک معتمد، محترمہ شہناز اختر اورمحترمہ ریشما بیگم معتمدین تنظیمی اور جناب مدثر نذر کو معتمد نشر واشاعت منتخب کیا گیا۔
مذکورہ بالا مشاورتی اجلاس میں جناب علیم احمد، جناب افضال محمود، جناب افتخار الدین اختر، انجنئیر یوسف شیخ، جناب صادق کرمانی، جناب محمد صادق علی اور رافعہ شیرین خان، سر سید احمد خان اکیڈمی کے ارکان منتخب کئے گئے ۔ معتمد اکیڈمی جناب اکرم نقاش کے شکریہ پر اجلاس اختتام کو پہنچا۔