ہماری خواہش ہے کہ راہل گاندھی کرناٹک سے لوک سبھا چناؤ لڑیں: سدارامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th March 2019, 11:01 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍مارچ (ایس او نیوز) سابق وزیراعلیٰ سدارامیا نے آج کہاکہ کرناٹک کانگریس کی یہ خواہش ہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی اس مرتبہ لوک سبھا کا چناؤ جنوبی ریاست سے لڑیں۔ راہل کو ہندوستان کے اگلے وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کانگریس لجس لچر پارٹی لیڈر نے راہل کی دادی اندراگاندھی اور ماں سونیا گاندھی کی یاد تازہ کی۔ جنہوں نے ماضی میں کرناٹک سے لوک سبھا کا چناؤ لڑا اور کامیاب رہے۔ سدارامیا نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کرناٹک نے ہمیشہ کانگریس کی تائید اور حوصلہ افزائی کی ہے۔ یہ اندرا گاندھی اور سونیا گاندھی کے معاملہ میں ثابت ہوچکاہے۔ ہم بھی یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک کے اگلے وزیراعظم راہل گاندھی اس مرتبہ کرناٹک سے چناؤ لڑکر ایک تاریخ رقم کریں۔ سدارامیا نے بتایا کہ جب اندرا گاندھی کو 1978میں سیاسی بحران کا سامنا تھا تو انہوں نے کرناٹک کے چک منگلور حلقہ سے چناؤ لڑکر کامیابی حاصل کی تھیں۔ اسی طرح یو پی اے کی چیرپرسن سونیاگاندھی 1999میں بلاری سے چناؤ لڑکر بی جے پی کی اہم لیڈر سشما سوراج کو ہرایا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مرتبہ کانگریس نے چک منگلور کی سیٹ مخلوط ساجھیدار جے ڈی ایس کے لئے چھوڑ دی ہے جب کہ بلاری حلقہ قدیم پارٹی کانگریس ہی کے پاس ہے۔ سدارامیا نے اس وقت یہ ٹویٹ کیا ہے جب کانگریس کے درمیان یہ دباؤ ہے کہ راہل گاندھی جنوبی ہند کی کسی سیٹ سے چناؤ لڑیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں کانگریس نے یہ اعلان کیا تھا کہ پارٹی صدر امیٹھی حلقہ سے اور سونیا گاندھی رائے بریلی سے چناؤ لڑیں گے۔ یہ دونوں حلقے اترپردیش میں پارٹی کے روایتی مضبوط قلعے ہیں۔ اپنے پوتے پرجول ریونا کو اپنا حلقہ انتخاب چھوڑ کر دیتے ہوئے بنگلور نارتھ پارلیمانی حلقہ سے انتخاب لڑنے کا ارادہ بنانے والے دیوے گوڑا کی جیت کے لئے تمام کانگریس قائدین مل کر کوشش کریں گے۔ کانگریس اراکین اسمبلی جہاں زیادہ تعداد میں ہیں وہ حلقہ جے ڈی ایس کے حصہ میں آیا ہے۔ اس سلسلہ میں اس لوک سبھا حلقہ میں امیدوارکی تائید وحمایت میں کس قسم کی تشہیری مہم شروع کی جانی چاہئے۔ آج کانگریس اور جے ڈی ایس کے قائدین کے درمیان بات چیت کی گئی۔ اجلاس کے بعد انہوں نے کہاکہ کس حلقہ میں مخلوط امیدوار کون ہوں گے۔ ہائی کمان سے ہمیں اطلاع مل جائے گی۔ اگر دیوے گوڑا امیدوار بنتے ہیں ان کی جیت کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے لیکن اب تک اس حلقہ کی امیدواری طے نہیں ہوئی ہے۔ اگر دیوے گوڑا کے علاوہ دیگر کوئی امیدوار بنتا ہے تو کیسی کوشش کی جائے گی اس بارے میں بھی غورکیاگیا۔ اس موقع پر راہل گاندھی کو کرناٹک سے امیدوار بنائے جانے کے معاملہ پر بھی غور کیاگیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...