ہندی کی آڑ میں ہندو توا کو تھوپنے کی کوشش: سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2022, 12:33 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 15؍ستمبر (ایس او نیوز) وزیر اعلی بسواراج  بومئی  نے اسمبلی میں کہا ہے کہ ریاست میں کنڑا زبان کو ہی فوقیت دی گئی ہے، کنڑا زبان کے استعمال کو لازمی بنانے کے لئے ایوان میں نیا قانون بنا کر اس بل کو منظور کیا جاۓ گا۔ ریاستی اسمبلی میں جے ڈی ایس اراکین نے ریاستی حکومت کی جانب سے ہندی یوم منانے کے اعلان کی شدید مخالفت کی اور اس مسئلہ پر آواز اٹھائی، وزیر اعلی کی شدید مخالفت کی۔جس کے جواب میں وزیر اعلی  بومئی نے کہا ہے کہ کنڑا زبان ، کرناٹک کی زمین، کرناٹک  کے پانی کے معاملہ میں کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ، ریاست میں کنڑا ز بان کے فروغ کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جارہا ہے، اب ریاست میں کنڑ از بان کو لازمی قرار دینے کے لئے ایوان کی منظوری سے قانون بنایا جاۓ گا، اور اس سلسلہ میں بل پیش کیا جاۓ گا ، اگر ممکن ہوتو موجودہ اسمبلی سیشن میں ہی بل پیش کر دیا جاۓ گا اور قانون بنایا جاۓ گا۔ ریاست میں کنڑا کولازمی قرار دینے کے لئے کئی ایک پر یشداور بورڈ بھی بناۓ گئے ہیں، لیکن انہیں اب تک کوئی دستوری حق نہیں دیا گیا ہے۔ انہیں قانونی اختیارات دینے کے لئے بل پیش کیا جاۓ گا ، ریاست میں نئی تعلیمی  پالیسی کے نفاذ کے  ساتھ ہی ہم نے کنڑا زبان کو زیادہ فوقیت دی ہے، پروفیشنل کالجوں میں بھی کنڑ اسیکھنے سکھانے اور امتحانات کے لئے بھی موقع دیا گیا ہے، جبکہ سابقہ حکومتوں نے یہ کام نہیں کیا تھا، پہلی مرتبہ موجودہ بی جے پی حکومت نے انجینئر نگ کورس کا نصاب کنڑا زبان میں تیار کر کے طلباءکو کنڑا میڈیم میں انجینئر نگ کورس پڑھنے کی سہولت فراہم کی ہے، اس سلسلہ میں طلباء نے ایک سمسٹر کا امتحان کنڑا زبان میں ہی لکھا اور پڑھا ہے، ہندوستان ہمہ مذہب اور زبانیں بولنے والا ملک ہے۔ یہاں پر زبردستی کوئی ایک زبان کو عوام پر لا دنہیں سکتے ، وزیر اعظم مودی نے خود کہا ہے کہ اس ملک کی تمام علاقائی زبانیں نہ صرف کنڑا زبان کی حفاظت کی پابند ہے، بلکہ اس کی ترقی کی بھی ذمہ دار ہے۔

سی ایم ابرا ہیم  کا بیان :  سی  ایم ابراہیم کا بیان و دھان سودھا میں اپنی پریس  کانفرنس کے دوران جے ڈی ایس کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم نے کہا کہ جے ڈی ایس ریاست میں ہندی یوم منانے کی سخت مخالف ہے، اس ریاست کے لوگوں کی، اس ریاست کی زبان کنڑا ہے۔ ہندی دہلی کی زبان ہے۔بی جے پی کی ہائی کمان کی غلامی اس ریاست کی عوام برداشت نہیں کرے گی،  سی ایم ابر اہیم نے کہا کہ کنڑا زبان بسونا کی کروپا ہے، جبکہ ہندی زبان کیشوا کرو پا ہے، کیشو ا کرو پا جو بی جے پی آرایس ایس ہیڈ کواٹر ہے، وہاں کے لوگ دہلی میں جا کر ہندی یوم منائیں ، ریاست میں ہندی یوم منایا نہ جاۓ۔ وزیر اعلی  بومئی  کنڑا زبان بولنے والوں کی رقم سے ہندی ماتا کا یوم منانے چلے ہیں، یہ کنڑا پر یمی برداشت نہیں کر سکتے ، بی جے پی لیڈر  ہا ر ہا ریاست میں کنڑا زبان کو نظر انداز کرتے آۓ ہیں، ہماری تہذیب اپا جی ،  پتاجی  کلچر ہے، ہماری تہذیب اور اماں ا با  تہذیب ہے، ہندی یوم کی مخالفت میں آج جے ڈی ایس کا رکن ضلع ڈپٹی کمشنرس کے دفتروں کے آگے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ کوئی ہندی پڑھنا لکھنا نہ  سیکھے  لیکن میں پہلے اپنی ریاست کی مادری زبان یا ماں کی زبان سیکھنی ہے، بعد میں دوسری زبانوں کی قدر کریں۔

آر ایس ایس  ہند ی کی آڑ میں  ہند و توا تهوپ رہی ہے : اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے ٹویٹ کر کے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی حکومت ہندی دوس کے نام پر آرایس ایس کے ہندوتوا کو ریاست کی عوام پر لادنے کی کوشش کر رہی ہے، اور آرایس ایس کی خفیہ سازش کی کانگریس مذ مت  کرتی ہے، ہم کسی بھی زبان کے سیکھنے یا بولنے کے مخالف نہیں ہیں ، لیکن کرناٹک میں کنڑا زبان کو ہی پوجا کرنی ہے، ریاستی کونسل کے اپوزیشن لیڈر بی کے ہری پرساد نے بھی ٹویٹ کیا ہے کہ ہم کرنا ٹک  کے لوگ ہر زبان سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، ہمارے طلباء اور لوگ ریاست میں 6 زبانوں میں بات کرتے ہیں، اور زبانیں سمجھتے بھی ہیں۔ ہندی سمیت ہم تمام زبانوں کی قدر کرتے ہیں، لیکن زبردستی ہندی زبان لادنے کی ہم مخالفت کرتے ہیں، ہندی کو ریاست والوں پر تھوپنے کے پیچھے آرایس ایس کی گہری سازش ہے، یہ سازش یہاں کامیاب ہونے نہیں دی جاۓ گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...