سدارامیا نے آر ایس ایس کی وطن پرستی پر اٹھائے سوال ، بتایا جائے کہ وہ قومی پرچم کے ساتھ ہے یا زعفرانی پرچم کے ساتھ ؟ گاندھی کے ساتھ ہے یا گوڈ سے کے ساتھ ؟

Source: S.O. News Service | Published on 30th May 2022, 1:50 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ، 30؍ مئی (ایس او  نیوز )  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے آرایس ایس کو نشانہ بناتے ہوئے بعض ایسے سوالات کرڈالے ہیں  کہ  اُن کے جوابات دینا آر ایس ایس کے لئے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آرایس ایس اس ملک کے قومی پرچم ترنگے کو سلامی دیتے ہیں  یا زعفرانی  جھنڈے  کو سلامی دیتے ہیں ؟

سدارامیا نے سلسلہ وار ٹوئٹ میں آر ایس ایس کے   قائدین کو کہا ہے کہ وہ  یہ واضح کرے  کہ ان کی وفاداری قومی پرچم کے تئیں ہے یا زعفرانی پرچم کے تئیں ۔ انہوں نے کہا کہ آرایس ایس کے رہنماؤں کو اس سوال کا جواب اپنے ضمیر کو جھنجھوڑ کر دینا چاہئے ۔ انہوں نے  یہ بھی  سوال کیا ہے کہ آرایس ایس کی وفاداری ہندوستان کے آئین کے تئیں  ہے یا منوسمرتی کے تئیں؟ سی کے ساتھ اس بات کا بھی  جواب دینے کے لئے کہا کہ وہ  اس بات کو واضح کریں کہ وہ  گاندھی جی کے  ساتھ ہیں  یا گوڈ سے کے  ساتھ ہیں؟

سدارامیا نے آر آرایس ایس کے نام سے ایک  ہیش ٹیگ بنا کر آرایس ایس کے رہنماؤں کے سامنے  یہ سوال  اُٹھائے  ہیں اور کہا ہے کہ اس معاملے پر سیاسی جوابات دینے کی بجاۓ،  جوسوالات پوچھے  گئے ہیں راست طور پر اس کا ہی  جواب دیا جاۓ۔

ایشور پا بد  تہذیب سیاستدان : سدارامیا نے سابق وزیر ایشور پا کی سیاسی بدزبانی کونشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی بدتہذیب سیاستدان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی زندگی میں رہنے والوں کو شائستگی اور پارلیمانی لب  و لہجے  سے واقفیت ہونی چاہئے ۔ ان تمام سے عاری ایشور پا میں اور کسی جانور میں وہ فرق نہیں سمجھتے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ سونیا گاندھی اٹلی میں پیدا ہوئیں۔ ہندوستان آکر انہوں نے راجیو گاندھی سے شادی کی ، اس میں غلط کیا ہے۔ کیا اب سونیا گا ندھی ہندوستانی نہیں ہیں؟ ۔ ریاستی وزیر ایس ٹی سوم شیکھر کی طرف سے آرایس ایس کی تعریف کے بارے میں ایک سوال پر سدارامیا نے کہا کہ سوم شیکھر نئے نئے بی جے پی میں شامل ہوۓ ہیں ۔ نئے نئے میں نیا نیا دھوبی زیادہ تھیلیوں کی صفائی کرتا ہے۔ سوم شیکھر کا وہی معاملہ ہے۔ رفتہ رفتہ ان کو بھی احساس ہو جاۓ گا ۔

انہوں نے کہا کہ سوم شیکھر ایک بنیادی کانگریسی ہیں ، بنیادی سنگھی نہیں ۔ وزیر بننے کے لئے بی جے پی میں شامل ہونے والے سوم شیکھر آرایس ایس سے کیسے وابستہ ہو سکتے ہیں؟ ۔ سدارامیا نے کہا کہ انہوں نے اپنے دوراقتدار میں کروبا فرقہ کو درج فہرست قبائل میں شامل کرنے کے لئے ریسرچ کرنے کی ذمہ داری میسور کی ایک تنظیم کو دی تھی لیکن اب تک اس کی رپورٹ نہیں آئی ہے۔اس دوران ایشور پا نے کر و با فرقہ کو ایس ٹی میں شامل کرنے کے لئے پد یا تر ابھی کی تھی ۔ اب مرکز اور ریاست دونوں جگہ پر بی جے پی کی حکومت ہے تو پھر اس سلسلہ میں فیصلہ کرنے میں حکومت کو دشواری کیا ہے ۔

حجاب معاملہ میں انہوں نے کہا کہ اپنے کندھے پر تولیہ ڈالنا یا پنچی  پہننا ان کی روایت ہے اور اس پر عمل کر رہے ہیں ، اسی طرح مسلم خواتین کی روایت ہے کہ وہ حجاب پہنیں ، اس سے دوسروں کو کیا تکلیف ہے؟ ۔ وزیر اعلیٰ  کے اس سوال پر کہ سدارامیا یہ بتائیں کہ وہ دراوڈ ہیں یا آرین سدارامیا نے کہا کہ وہ اصلی در اوڈ اور اس ملک کے بنیادی شہری ہیں ۔ آرین وسط ایشیاء سے ہندوستان آئے اورانہوں نے ہندوستان میں سکونت اختیار کی ۔لیکن ان سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ ہندوستان چھوڑ کر چلے جائیں ۔ اسی طرح دوسروں کو بھی کوئی نہیں کہہ سکتا کہ وہ ملک چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...