بھٹکل میں دل کو دہلادینے والا واقعہ؛ ماں نے اپنی 12 دن کی بچی کو جلاڈالا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th March 2018, 6:40 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 12/مارچ (ایس او نیوز) ایک دل کو دہلا دینے والے واقعہ میں  دماغی طور پر  پریشان ایک خاتون نے اپنی 12 دن کی بچی کو زندہ آگ کے حوالے کر دیا، جس سے بچی کی موت واقع ہوگئی۔ یہ واردات بھٹکل تعلقہ کے وینکٹاپور میں  پیش آئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وینکٹاپور کی یشودھا موگیر کی شادی تین سال قبل  بیلنی کے گوپال موگیر سے ہوئی تھی، بعد میں یہ لوگ بھٹکل شہر میں ایک کرایے کےمکان میں رہتے تھے۔ جب یشودھا  حاملہ ہوئی تو وہ اپنی ماں کے گھر  وینکٹاپور میں رہنے لگی۔   دو ہفتے قبل  جب یشودھا  نے مرڈیشور  اسپتال میں بچی کو جنم دیا تو  گھروالوں نے اس سے منہ موڑلیا،  یشودھا اس بات پر پریشان ہوگئی کہ اُسے یا بچی کو دیکھنے نہ اُس کی ماں آئی اور نہ ہی شوہر اسپتال آیا۔ اگلے روز وہ بچی کو لے کر اپنی ماں کے گھر واپس آئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جب یشودھا کو محسوس ہوا کہ بچی  کے جنم لینے کی وجہ سے گھروالے اس سے کترارہے ہیں تو دماغی طور پر اس کو شدید صدمہ پہنچا اور تنگ آکر جمعہ  کو اس نے اپنی معصوم بچی پر  مٹی کا تیل ڈال کر جلاڈالا۔

آگ میں جلتی بچی کو دیکھ کر  یشودھا کی ماں نے چلانا شروع کردیا، جس پر یشودھا کے بھائی نے فوراً بچی پر لگی ہوئی آگ کو بجھاتے ہوئے اُسے سیدھے سرکاری اسپتال پہنچایا، جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد  منی پال لے جایا گیا۔مگر علاج کارگر ثابت نہ ہوا اور بچی راہی جنت ہوگئی۔

خبر ملی ہے کہ اس کا شوہر گوپال موگیر مچھلیاں پکڑنے بوٹ پر گیا ہوا تھا، جس کی وجہ سے وہ بیوی سے ملنے اور بچی کو دیکھنے  اسپتال یا اُس کے گھر نہیں جاسکا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی  مضافاتی پولس نے کاروائی کرتے ہوئے یشودھا موگیر کو گرفتار کرلیا ہے اور  عدالت میں پیش کرتے ہوئے  کاروار خواتین کے جیل میں بھیج دیا ہے۔

اس تعلق سے پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے  20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔

بھٹکل جامعہ آباد روڈ اور حنیف آباد روڈ پر کچرا پھینکنا اب پڑے گا مہنگا؛ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرےنصب

 ہیبلے پنچایت حدود کے جامعہ آباد روڈ اور حنیف آباد روڈ کنارے کچروں کا اتنا زیادہ ڈھیڑ جمع رہتا ہے کہ  متعلقہ علاقوں سے گذرنے کے دوران   لوگوں کا ہاتھ خودبخود ناک پر چلاجاتا ہے۔ مگر اب  اُن متاثرہ علاقوں  کے  مکین راحت کا سانس لے سکتے ہیں اور اُن علاقوں سے گذرنے والے لوگوں ...

بھٹکل کے پڑوسی علاقہ شیرور میں الیکٹرک وائر پر پیر رکھنے سے ایک شخص کی ہوئی موت

پڑوسی علاقہ شیرور میں روڈ پر گری ہوئی   الیکٹرک وائر پر پیر رکھنے کے نتیجے میں  ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت محمد ارشاد  کورڈی(55) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔واردات اتوار صبح قریب چھ بجے پیش آئی۔

بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے  20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

رائل چیلنجرز بنگلور ونے چنئی سپر کنگز کو 27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں داخلہ حاصل کیا

  رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے بلے بازوں وراٹ کوہلی (47) ، فاف ڈوپلیسی (54) رجت پاٹیدار (41) اور کیمرون گرین کی شاندار کارکردگی کے بعد گیندبازی کی عمدہ گیندبازی کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو سے27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں ...

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

دہلی میں بڑھتی آلودگی کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، کانگریس کا سنگین الزام

دہلی میں بڑھتی آلودگی کے لیے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دارٹھہریا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے آج (17 مئی) کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ معیار کو نظر انداز کرتے ہوئے دہلی میں تقریباً ایک درجن بجلی گھروں میں کوئلہ استعمال کیا جا رہا ہے اور مرکز کی ...

مہاراشٹر غداروں کو کبھی معاف نہیں کرتا، ادھوٹھاکرے کا ایکناتھ شندے گروپ پر سخت حملہ

ملک میں لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں ووٹنگ ہوچکی ہے۔ پانچویں مرحلے کے تحت 20 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا توڑنے والوں کے ساتھ بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا ...