شیموگہ دھماکہ کی تحقیق ہائی کورٹ کے جج سے کروائی جائے:سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 23rd January 2021, 11:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍جنوری (ایس او نیوز) سابق وزیراعلیٰ واپوزیشن لیڈرسدارامیانے کہاکہ شہر شیموگہ کے نواح میں پتھرکی کان میں 21 جنوری کی رات ہوئے ایک دھماکہ میں 6سے زائد افرادہلاک اوردیگرکئی افرادزخمی ہونے کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے۔اس واقعہ سے بہت دکھ ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے وزیراعلیٰ اورایک بارسوخ وزیرکے ضلع میں یہ واقعہ پیش آیاہے۔یہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا۔اس سے قبل کئی دانشورشہریوں،دیہاتیوں نے اس غیرقانونی کان کنی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے احتجاج کیاتھا۔

اس موقع پر ریاستی وزیربرائے دیہی ترقیات وپنچایت راج ایس ایشورپانے کے ڈی پی اجلاس میں کہا تھاکہ تمہارے احتجاج کے دباؤ میں آکر اگرافسروں نے ان کے خلاف نوٹس جاری کیاتو گاؤں کی ترقی رک جائے گی،اس لیے خاموش رہیں جوہورہاہے ہونے دیں۔ سدارمیانے کہاکہ صرف کرشرکے استعمال کی اجازت لیکر300فیٹ تک غیرقانونی طورپرکان کنی کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ تنگابھدراڈیم سے محض 20کلومیٹر کی مسافت پریہ حادثہ ہوااوراس کی شدت 100کلو میٹرتک محسوس کی گئی ہے۔پورے جنوبی ہندوستان کے لیے پانی فراہم کررہے مغربی گھاٹ کے حساس علاقوں میں تین بڑے بڑے ڈیم ہیں،اگرکچھ بھی کمی بیشی ہوجاتی ہے توکرناٹک،آندھراپردیش اورتلنگانہ سمیت پورے جنوبی ہندوستان میں پانی کا بحران پیداہوجائے گا۔اس بارے میں عام معلومات بھی نہ رکھتے ہوئے اس قسم کی کارروائی کاجاری نہ رکھنا باعث تشویش ہے۔

سدارمیانے کہاکہ اسی ضلع کے بی جے پی لیڈروایم ایل سی اینورمنجوناتھ نے خوداعتراف کیاہے کہ شیموگہ ضلع میں غیرقانونی ہورہی ہے،یہاں سینکڑوں کان وریت مافیاکام کررہے ہیں۔بی جے پی لیڈرنے یہ الزام بھی عائد کیاہے کہ ریت کان کنی پرچھاپہ مارنے والے تحصیلدارکوشیموگہ سے ٹرانسفر کردیاگیاہے۔ سدارامیانے کہاکہ یہ الزام حکومت کی بدعنوانی اوربدانتظامیہ کا پتہ دے رہاہے۔ سدارامیا نے منجوناتھ کے حوالے سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی تحقیق سے سچائی ظاہرہونے والی نہیں ہے کیونکہ حکومت چلانے والے خو داس مافیامیں ملوث ہیں۔ اس معاملہ کی صحیح جانچ کرناہے اورخاطیوں کو سزادیناہے تواس معاملہ کی جانچ ہائی کورٹ کے موجودہ جج کی زیرقیادت کمیٹی سے کروائی جائے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کے غیرذمہ دارانہ رویہ سے شیموگہ میں 6لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس لیے حکومت کوچاہیے کہ وہ ہلاک شدگان کے اہل خانہ کومناسب معاوضہ دے۔مقامی مزدورہیں تو ان کے کنبہ کے کسی فرد کوسرکاری نوکری دی جائے،دھماکہ سے جن مکانات میں دراڑ پڑی ہے ان مکانات کوحکومت ازسرنوتعمیرکرکے دے۔ اس کے علاوہ ضلع میں ہورہی غیرقانونی کان کنی پرروک لگانے کے اقدامات کئے جائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...