مغربی بنگال پولیس نے شیخ شاہجہان کو سی بی آئی کے کیا حوالے کردیا

Source: S.O. News Service | Published on 7th March 2024, 11:33 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ ،7/مارچ ( ایس او نیوز/ایجنسی)مغربی بنگال پولیس نے سندیش کھلی کے مرکزی ملزم شیخ شاہجہان کو بدھ کی شام تقریباً 7.45 بجے مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) کے حوالے کر دیا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے بدھ کی شام 4.15 بجے تک شاہجہان کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کی ہدایت دی تھی۔تاہم مغربی بنگال پولس نے عدالتی مہلت کے تقریباً ڈھائی گھنٹے بعد شاہجہاں کو سی بی آئی کی تحویل میں دے دیا۔کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق سی بی آئی کی ٹیم بدھ کی شام 4.15 بجے سے پہلے کولکتہ میں پولیس ہیڈکوارٹر پہنچ گئی تھی۔ مغربی بنگال پولیس نے شاہجہان کو سی بی آئی کے حوالے کرنے سے پہلے اس کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا۔ سندیش کھلی ملزم شاہجہان کو طبی علاج کے لیے ایس ایس کے ایم اسپتال لے جایا گیا۔

میڈیکل کے بعد شاہجہان کو کولکتہ کے بھبانی بھون پولیس ہیڈ کوارٹر لے جایا گیا، جہاں سے اس کی تحویل سی بی آئی کو دے دی گئی۔اس سے پہلے جب منگل کو بنگال پولس نے شیخ شاہجہان کی تحویل سی بی آئی کے حوالے نہیں کی تھی تو بدھ کو یہ معاملہ دوبارہ کلکتہ ہائی کورٹ پہنچا۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ہریش ٹنڈن اور جسٹس ہیرنامائے بھٹاچاریہ کی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسے عدالتی حکم کی توہین قرار دیا۔ اس کے علاوہ کلکتہ ہائی کورٹ نے بنگال پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتے کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔

دریں اثنا، ہائی کورٹ نے سندیش کھلی کے اہم ملزم شیخ شاہجہان کو سی بی آئی کی تحویل میں دینے کے لیے بدھ کو شام 4.15 بجے کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔منگل کو ریاست کی ممتا بنرجی حکومت کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ پہنچی تھی۔ جب بدھ کو سپریم کورٹ میں اس کیس کی جلد سماعت کی مانگ کی گئی تو جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے اسے مسترد کر دیا۔ اس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ بنگال پولیس کو بدھ کی شام تک شیخ شاہجہان کو سی بی آئی کے حوالے کرنا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

تیسرے مرحلہ میں بی جے پی کو ایک بھی نشست نہیں ملے گی: اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے مرحلہ سوم میں ایک بھی نشست نہیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ برسرِ اقتدار جماعت میں 400پار کا نعرہ لگاتے وقت ہوا کے رخ کو غلط کوسمجھا۔

آئین میں تبدیلی و ریزرویشن کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی چار سو سیٹیں جتنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک بار پھر ریزرویشن اور آئین کے حوالے سے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بی جے پی آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ 400 سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ وہ آر ایس ایس کے ...

مودی چاہتے ہیں کہ جمہوریت اور آئین ختم کیا جائے، دمن اور دیو میں انتخابی تشہیر کے دوران راہل گاندھی کا بیان

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دمن اور دیو میں کانگریس پارٹی کے لئے انتخابی تشہیر کے دوران کہا کہ بی جے پی ’ریزرویشن ختم کرو‘ گینگ کا اڈہ ہے اور مودی اس کے سرغنہ ہیں!

گجرات کے سمندر میں این سی بی اور اے ٹی ایس کی بڑی کارروائی، 80 کلو منشیات کے ساتھ 14 پاکستانی گرفتار

انڈین کوسٹ گارڈ نے گجرات کے ساحل سے دور بین الاقوامی میری ٹائم بارڈر لائن کے قریب 14 پاکستانی شہریوں کو تقریباً 80 کلو منشیات کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اور گجرات اے ٹی ایس نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر گزشتہ کئی دنوں سے ...