شاہین باغ کی طرز پر 50 مقامات پر خواتین کے مظاہرے، جنگ آزادی کے دور کی یادیں تازہ

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2020, 11:33 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19/جنوری (ایس او نیوز/ یو این آئی) قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ خاتون مظاہرین کی روشن کی گئی شمع کی روشنی پورے ملک میں پہنچ چکی ہے اور احتجاج کی یہ شمع اس وقت پورے میں خواتین نے رات دن کا مظاہرہ کرکے جلا رکھی ہے اور اس وقت دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ، خوریجی، جعفرآباد، ترکمان گیٹ، جامع مسجدسمت ملک بھر میں تقریباً پچاس سے زائد مقامات پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔

شاہین باغ میں قومی شہریت قانون، قومی شہری رجسٹر اور قومی آبادی رجسٹر کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ، لائبریری میں گھس کر طلبہ پر کی گئی پولیس کی وحشیانہ کارروائی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ کے ساتھ بربریت کے خلاف 16دسمبر سے خواتین دن رات کا مظاہرہ کر رہی ہیں جس کی حمایت میں پورے ملک سے سرکردہ شخصیات آرہی ہیں اور وہاں بارش اور سرد موسم کے باوجود خواتین کے جوش و خروش اور حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ وہاں انڈیا گیٹ بھی ہیں اور ہندوستان کا نقشہ بھی ہے اور ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کا حقیقی نظارہ یہاں دیکھنے کو ملتا ہے۔ مختلف چھوٹے چھوٹے گروپ میں بچے بچیاں، اسکول و کالج کے لڑکے لڑکیاں اس سیاہ قانون کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے آزادی کے حق میں نعرے لگاتے نظر آرہے ہیں۔

اس وقت پورا جامعہ نگر مجسم احتجاج نظر آرہا ہے۔ اسکول سے آتے ہوئے بچے بھی اس سیاہ قانون کے نعرے لگاتے ہوئے گھر آتے دکھائی دیتے ہیں۔ شاہین باغ کے خواتین میں ہندی میڈیا کی جھوٹی رپورٹ کے سلسلے میں کافی ناراضگی ہے۔ احتجاج کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ بی جے پی آئی ٹی سیل کی یہ کارستانی ہے۔ وہ لوگ خواتین کی آواز سے خوف زدہ ہیں اور اس لئے گھٹیا حرکت پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مظاہرہ کا سامنا کرنا چاہئے لیکن وہ مظاہرہ کے بارے میں غلط باتیں کر رہی ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ اور عام لوگوں نے دھرنے کی مدت میں اضافہ کرتے ہوئے اسے اب چوبیس گھنٹے کا کر دیا ہے۔ ادھر، سے اے اے، این آر سی، این پی آر کے خلاف اہم شخصیات کی جانب سے بھی آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ جامعہ کے احتجاج میں الگ ہی رنگ نظر آتا ہے۔ یہاں ایک لائبریری نظر آ رہی ہے تو دوسری طرف حراستی کیمپ بھی موجود ہے، پولیس بربریت کی تصویریں آویزاں کی گئی ہیں۔ ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی کے علامات نظر آتے ہیں۔ یہاں بھی پورا ہندوستان نظر آتا ہے اور ہندوستان کی ہر زبان میں نعرے لکھے نظر آتے ہیں۔ اس وقت جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جنگ آزادی کے دور کی جھلک نظر آتی ہے۔

جامع مسجد میں رات میں خواتین کا دھرنا شروع ہوتا ہے اور اہم لوگ اس میں تقریر کرتے ہیں۔ بغیر مذہب و ملت اور علاقے سب لوگ شریک ہوتے ہیں۔ نیشنل موومنٹ فرنٹ کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سوربھ واجپئی نے اس موقع پر جامع مسجد کی تاریخ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی جامع مسجد کو تین طرح یاد کیا جاسکتا ہے۔ پہلا یہ 1857 بہادر شاہ کی قیادت میں فوج نے لڑائی لڑی ہے اور جامع مسجد اس کا گواہ ہے اور دوسرے حکیم اجمل خاں کے والد حکیم محمود خاں نے پرانی میں دہلی میں ہندو مسلم کے مابین ہونے والے جھگڑے کے سامنے آگئے اور دونوں کے درمیان اتحاد قائم کیا اور تیسرا مولانا آزاد کی وہ تقریر ہے جس کی وجہ سے یہاں سے مسلمان پاکستان جانے سے رک گئے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری لڑائی (مولانا آزاد، نہرو اور گاندھی کی) ساور کر اور جناح کے نظریہ سے ہے۔ اس وقت ماحول بنایا جارہاہے وہ دراصل بٹوارے کی ادھوری کہانی کو پورا کرنا چاہتے ہیں جسے ہمیں کسی قیمت پر نہیں ہونے دینا ہے۔

دہلی کے خوریجی میں قومی شہریت قانون، قومی شہری رجسٹر اور قومی آبادی رجسٹر کے خلاف خواتین ثابت قدم سے بیٹھی ہیں اور مرد حضرات رات میں موم بتی جلائے رات بھر کھڑے رہتے ہیں۔ یہی نظارہ جعفرآباد میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ روڈ کے کنارے سخت اذیت میں خواتین احتجاج کررہی ہیں۔ ان خواتین کا کہنا ہے کہ جب حکومت یہ قانون واپس نہیں لیتی اس وقت تک ہم لوگ نہیں ہٹیں گی۔ جعفرآباد کے آگے مصفطی آباد میں بھی خواتین نے مظاہرہ شروع کر دیا ہے اور کثیر تعداد میں خواتین اور لوگ وہاں آرہے ہیں۔

کولکاتہ کے پارک سرکس میں خواتین سخت پریشانیوں کے باوجود اپنا مظاہرہ جاری رکھا اور انتظامیہ کو مجبور ہوکر وہاں ٹینٹ لگانے کی اجازت دینی پڑی۔ انتطامیہ سہولت کی لائن کاٹ کر دھرنا کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی لیکن خواتین کے عزم و حوصلہ کے سامنے وہ ٹک نہیں سکی۔

اس کے علاوہ ممبئی کے اگری پاڈا علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین قومی شہریت قانون، قومی شہری رجسٹر اور قومی آبادی رجسٹر کے خلاف احتجا ج کر رہی ہیں اور حکومت سے اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ کانپور کے چمن علاقے کے محمد علی پارک میں خواتین شاہین باغ کی طرز پر گزشتہ چند دنوں سے احتجاج شروع کردیا ہے اور احتجاج کرنے والی خواتین اس سیاہ قانون کی واپس لینے کے مطالبے کے ساتھ حکومت سے کہا کہ وہ خواتین کو کمزور نہ سمجھیں اور ان کی آواز کو سنیں۔ مہاراشٹر کے دھولے میں بھی احتجاج شروع ہوچکا ہے۔

دہلی کے بعد سب سے زیادہ قومی شہریت قانون، قومی شہری رجسٹر اور قومی آبادی رجسٹر کے خلاف بہار سے آواز اٹھ رہی ہے اور بہار درجنوں جگہ پر خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں۔ گیا کے شانتی باغ میں گزشتہ 29دسمبر سے خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں اور یہاں خواتین کی بڑی تعداد ہے۔ اس کے بعد سبزی باغ پٹنہ میں خواتین مسلسل مظاہرہ کر رہی ہیں۔ پٹنہ میں ہی ہارون نگر میں خواتین کا مظاہرہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ بہار کے مونگیر، مظفرپور، دربھنگہ، مدھوبنی، ارریہ’سیوان،گوپال گنج، بھینساسر نالندہ، موگلاھار نوادہ، سمستی پور، کشن گنج کے چوڑی پٹی علاقے میں، بیگوسرائے کے لکھمنیا علاقے میں زبردست مظاہرہ ہورہا ہے اور بہت سے ہندو نوجوان مسلمانوں کی حفاظت کرتے نظر آئے۔ سبزی باغ میں خواتین دھرنا آج ساتویں دن بھی جاری رہا اور کئی اہم شخصیات اس میں شرکت کی اور اس قانون کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔مقررین نے کہا کہ سی اے اے کے ذریعہ اس حکومت نے ملک کے باشندوں کے درمیان تفریق اور نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی ہے جس کو ہم کبھی معاف نہیں کر سکتے اور ہم اس فرقہ وارانہ نظریے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔