سی اے اے اور این آر سی کے خلاف چل رہی تحریک سے توجہ ہٹانے ایس ڈی پی آئی کو بدنام کیا جارہا ہے:عبدالحنان

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2020, 11:05 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19/جنوری (ایس او نیوز/پریسریلیز)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کرناٹک کے ریاستی جنرل سکریٹری عبدالحنان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ سارے ملک میں CAA,NRCاور NPRکے خلاف جو کامیاب احتجاجی مظاہرے چل رہے ہیں اس سے فسطائی طاقتیں اور میڈیا خوفزدہ اور بوکھلائی ہوئی ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے خوا ہ مخواہ ایس ڈی پی آئی کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پر پولیس کمشنر آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں پولیس نے SDPIکے کارکنان پرہندو لیڈروں کو قتل کرنے کی سازش رچنے کا الزام لگایا ہے اور ایس ڈی پی آئی کے 6 کارکنان کو گرفتار کئے جانے کا جھوٹا بیان دیا ہے۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی جنر ل سکریٹری عبدالحنان نے پولیس کے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے سے ایس ڈی پی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے اور گرفتار شدہ افراد ایس ڈی پی آئی کے کارکنان نہیں ہیں اور اس طرح کے کاموں میں ہمیں بھروسہ نہیں ہے، اور ایسے تشدد اور نفرت کی سیاست جیسی سرگرمیوں کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہمارے ملک کے اندر روزانہ ہزاروں جرائم پیش آتے ہیں اور ہرجرم کیلئے بی جے پی، کانگریس یاجنتا دل اوردیگر پارٹیوں کو ذمہ دار نہیں ٹہرایا جاتا ہے لیکن ایس ڈی پی آئی کو جان بوجھ کراور ایک سازش کے تحت کسی نہ کسی جھوٹے معاملے سے جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری عبدالحنان نے کہا کہ ہم پولیس کمشنر کے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں اور ہماری پارٹی کے خلاف جھوٹا پروپگینڈے کرنے والا چاہے جو کوئی بھی ہو اس کے خلاف ہتک عزت مقدمہ درج کریں گے۔ ریاستی جنر ل سکریٹری عبدالحنا ن نے مزید کہا ہے کہ اس سے قبل میسورو،منگلورو اور اتر پردیش اور دہلی کی میڈیا اور پولیس بھی کئی موقعوں پر SDPIکو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے اور بعد میں پورے معاملے کی تحقیق کے بعد سچائی سامنے آئی ہے اور ان معاملا ت میں ایس ڈی پی آئی کا کوئی تعلق نہیں کہہ کر میڈیا نے معاملہ کو رفع دفع کیا ہے۔ ایس ڈی پی آئی ایک سیاسی تحریک ہے جس کو اس قسم کی قتل و غارت گری سے کوئی لینا دینا نہیں ہے بلکہ سماج کے تمام طبقات کو سیاسی طور پر خود مختار بنا کر اقتدار میں حصہ داری حاصل کرنا ہی ایس ڈی پی آئی کا اہم مقصد ہے۔ پولیس اور میڈیا مل کر ایس ڈی پی آئی کو اس لئے نشانہ بنارہی ہیں کہ مرکزی اور ریاستوں حکومتوں کے تمام عوام مخالف پالیسیوں اور قوانین کے خلاف سب سے پہلی آواز ایس ڈی پی آئی کی ہوتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...