مرکزی حکومت کو’ کمیونٹی کچن ‘کیلئے ماڈل اسکیم تیار کرنے کی ہدایات

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2022, 11:27 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،19؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو بھوک اور ناقص تغذیہ سے نمٹنے کے لیے کمیونٹی کچن کی ایک ماڈل اسکیم تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئےکئی باتوں پر اس کی سخت سرزنش بھی کی ۔  سپریم کورٹ نے کہا کہ ماڈل اسکیم تیار کرنے کے بعد  ریاستی حکومتوں پر اسے اپنی مقامی ضرورت   کے مطابق  نافذ کرنے کے لئے  دے دینا چاہئے ۔ چیف جسٹس این  وی رامنا کی سربراہی والی بینچ نے بھوک اور ناقص تغذیہ کے پیش نظر غذائیت سے بھرپور کھانا دستیاب کرانے کے  لئےملک بھر میں سبسیڈی والی کینٹین قائم کرنے کا مطالبہ کرنے والی مفاد عامہ کی عرضی پرسماعت کے دوران حکومت سے ماڈل اسکیم تیار کرنے کو کہا ۔سپریم کورٹ نے کرناٹک حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ’اندرا کینٹین‘ اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کو کھانے پینے کے مقامی کلچر کے مطابق ماڈل اسکیم میں تبدیلی کرنا پڑسکتی ہے ۔ ماڈل تیار کرتے وقت اس بات کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے۔ 

 اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے بینچ کے سامنے کہا کہ ریاستوں کی جانب سے بھوک سے کسی کی موت کی اطلاع نہیں دی گئی ہے، ساتھ ہی انہوں نے کمیونٹی کچن کیلئے فنڈس کی کمی کا عذر بھی پیش کیا جس پر چیف جسٹس کی بینچ نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں نے بھکمری کی وجہ سے کسی کی موت کی اطلاع نہیں دی ہے توکیا اس پر آنکھ بند کرکے اعتبار کرلیا جانا چاہئے۔ کیا اس معاملے میں ریاستوں کی اطلاعات قابل اعتبار ہو سکتی ہیں؟بینچ نے  مرکز کے ساتھ ساتھ ریاستوں کو   ناقص تغذیہ اور بھکمری سے ہونے والی اموات پر دو ہفتوں کے اندراپنا جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔بینچ نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ مرکز کو بھکمری سے ہونے والی اموات کے تازہ ترین اعداد و شمار فراہم کرنے چاہئیں۔ بینچ نے یہ سوال بھی کیا کہ انتخابات کے دوران مفت تحائف دینے کا اعلان کرنے والی سیاسی جماعتوں نے بھوک اور  ناقص تغذیہ کے خلاف کچھ کیوں نہیں کیا ۔    

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔