ہریدوار دھرم سنسد: نفرت انگیز تقریر معاملہ میں عرضی پر سماعت کے لیے سپریم کورٹ تیار

Source: S.O. News Service | Published on 10th January 2022, 9:21 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتراکھنڈ کے ہریدوار میں منعقد دھرم سنسد کے دوران نفرت انگیز تقریر کے معاملے پر سماعت کے لیے سپریم کورٹ تیار ہو گیا ہے۔ پیر کے روز ہریدوار دھرم سنسد کے تعلق سے مجرمانہ کارروائی کا مطالبہ کرنے والی مفاد عامہ عرضی پر جلد سماعت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ہریدوار دھرم سنسد میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی گئی اور مبینہ طور پر مسلمانوں کے قتل عام کی اپیل بھی کی گئی تھی۔ سینئر وکیل کپل سبل نے اس تعلق سے فوری سماعت کے لیے چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کے سامنے گزارش کی۔ سبل نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ’’ہم ایسے وقت میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں ملک میں ’ستیہ میو جیتے‘ نعرہ بدل کر ’شستر میو جیتے‘ ہو گیا ہے۔‘‘

چیف جسٹس این وی رمنا نے کپل سبل کی دلیلوں کو سننے کے بعد کہا کہ ’’ہم اس پر غور کریں گے۔ کیا پہلے سے ہی کچھ جانچ چل رہی ہے؟‘‘ اس کے جواب میں سبل نے بتایا کہ حالانکہ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، لیکن کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ ساتھ ہی سبل نے گزارش کی کہ ’’یہ معاملہ اتراکھنڈ ریاست میں پیش آیا ہے۔ آپ کی مداخلت کے بغیر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔‘‘ بعد ازاں چیف جسٹس آف انڈیا اس معاملے کی سماعت کے لیے تیار ہو گئے۔

’لائیو لاء‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق صحافی قربان علی اور ہائی کورٹ کی سابق جج اور سپریم کورٹ کی سینئر وکیل انجنا پرکاش نے دھرم سنسد میں نفرت انگیز تقریر معاملے میں اتنے دنوں بعد بھی کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے پر مفاد عامہ کی عرضی داخل کی تھی۔ عرضی دہندگان نے 17 اور 19 دسمبر 2021 کے درمیان الگ الگ دو پروگراموں میں کی گئی نفرت انگیز تقریر معاملہ میں فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ واضح رہے کہ ہریدوار میں یتی نرسنہانند کے ذریعہ منعقد اور دوسرا دہلی میں ہندو یوا واہنی کے ذریعہ منعقد پروگرام گزشتہ کئی دنوں سے لوگوں کی تنقید کا نشانہ بن رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

راجکوٹ: گیمنگ زون میں آگ لگنے سے 12 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک

راجکوٹ گیمنگ زون میں آگ لگنے کا واقعہ: گجرات کے راجکوٹ شہر میں ہفتہ کی شام ایک گیمنگ زون میں زبردست آگ لگ گئی۔ اب تک 12 بچوں سمیت کم از کم 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ کئی لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے۔

لوک سبھا الیکشن: پانچ مرحلوں کے حلقہ وار ووٹرز ٹرن آؤٹ کا مکمل ڈیٹا جاری

الیکشن کمیشن نے آج لوک سبھا انتخابات کے پہلے پانچ مرحلوں کے دوران ہر پارلیمانی حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی قطعی تعداد جاری کی۔ اگرچہ پول ریگولیٹر نے پہلے تمام پانچ مرحلوں کیلئے ووٹر ٹرن آؤٹ کے حتمی فیصد جاری کئے تھے لیکن اس نے ہر حلقے میں ووٹ ڈالنے والے ووٹرز کی اصل تعداد کی ...

لوک سبھا کے چھٹے مرحلے کا انتخاب : بنگال میں 70 فیصد، جھارکھنڈ میں 60،کشمیر میں 51 اور دہلی میں 53 فیصدہوئی ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کے تحت ملک کی 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں بشمول اتر پردیش، مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، ہریانہ، دہلی، اڈیشہ اور جموں و کشمیر کی 58 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ہفتہ کو ووٹنگ ہوئی ہے۔ دوپہر پانچ بجے تک ان تمام لوک سبھا سیٹوں پر مجموعی طور پر 58 ...

جنوبی ہند میں بارش کا قہر اور شمالی ہند میں گرمی نے کیا بے حال، کیرالہ میں 11 افراد کی موت

ہندوستان میں ان دنوں موسم کا قہر بڑے پیمانے پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ہندوستان کے شمالی علاقوں میں جہاں تیز دھوپ اور لو سے لوگ بے حال ہوئے جا رہے ہیں، وہیں جنوبی ہند کے علاقوں میں موسلادھار بارش نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ شمالی ہند میں مانسون کے آنے میں ابھی تاخیر ہے۔ محکمہ ...

میسور  ہوٹل کا بل ادا نہ کرنے پر ہوٹل مالکان کررہے ہیں عدالت سے رجوع ہونے پر غور؛ وزیراعظم مودی پر 80 لاکھ بل کی ادائیگی نہ کرنے کا الزام

ریڈیسن بلوپلازہ میسور؛   وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف عدالت سے رجوع ہونے پر غور کررہا ہے،  کیونکہ  ریڈیسن بلو پلازہ میں   قیام کے دوران ایک سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود وزیراعظم  مودی نے ہوٹل کے    بل کی ادائیگی نہیں کی ہے۔