الیکٹورل بانڈ کی تفصیل ایس بی آئی نے الیکشن کمیشن کے حوالے کی، 15 مارچ تک ویب سائٹ پر ہوگی شائع!

Source: S.O. News Service | Published on 13th March 2024, 11:54 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 13/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) ایس بی آئی (اسٹیٹ بینک آف انڈیا) نے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق منگل کی شام کو انتخابی کمیشن کو الیکٹورل بانڈ کی تفصیلات سونپ دی۔ سپریم کورٹ نے پیر کے روز ایس بی آئی کو حکم دیا تھا کہ 12 مارچ کو کام کا وقت ختم ہونے تک انتخابی کمیشن کو الیکٹورل بانڈ کی تفصیل دی جائے۔ حکم کے مطابق انتخابی کمیشن کو 15 مارچ شام 5 بجے تک بینک کے ذریعہ دی گئی جانکاری اپنی آفیشیل ویب سائٹ پر شائع کرنی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ایس بی آئی نے عدالت عظمیٰ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے الیکٹورل بانڈ کی تفصیل انتخابی کمیشن کو آج کام کا وقت ختم ہونے سے پہلے سونپ دی۔ ایس بی آئی نے 2018 میں اس منصوبہ کے شروع ہونے کے بعد سے 30 قسط میں 16 ہزار 518 کروڑ روپے کے الیکٹورل بانڈ جاری کیے ہیں۔ مرکزی حکومت کے اس منصوبہ کو سپریم کورٹ نے 15 فروری کے ایک تاریخی فیصلے میں ’غیر آئینی‘ قرار دیتے ہوئے رد کر دیا اور انتخابی کمیشن کو عطیہ دہندگان و عطیہ حاصل کرنے والوں کی تفصیل ظاہر کرنے کا حکم دیا۔

ایس بی آئی نے الیکٹورل بانڈ سے متعلق تفصیل پیش کرنے کے لیے 30 جون تک کا وقت مانگا تھا، لیکن عدالت عظمیٰ نے بینک کی اس عرضی کو خارج کر دیا اور اسے 12 مارچ کو مکمل تفصیل انتخابی کمیشن کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ قابل ذکر ہے کہ سیاسی فنڈنگ میں شفافیت بڑھانے کے مقصد سے سیاسی پارٹیوں کو دیے جانے والے نقد چندہ کے متبادل کی شکل میں یہ الیکٹورل بانڈ پیش کیا گیا تھا۔ الیکٹورل بانڈ کی پہلی فروخت مارچ 2018 میں ہوئی تھی۔ الیکٹورل بانڈ سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ اتھرائزڈ یعنی مجاز بینک اکاؤنٹس سے استعمال کیے جاتے تھے اور ایس بی آئی ان الیکٹورل بانڈس کو جاری کرنے کے لیے واحد مجاز بینک ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...