سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو دی ہدایت: انتخابی عمل میں تقدس برقرار رہنا چاہیے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th April 2024, 6:07 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 19 / اپریل (ایس او نیوز) ای وی ایم مشین اور وی وی پیاٹ میں درج ہوئے ووٹوں کی مطابقت جانچنے کے معاملے پر شنوائی کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ انتخابی عمل میں تقدس برقرار رہنا چاہیے۔ آزادانہ اور منصفانہ انتخابی کارروائی کو یقینی بنانا چاہیے۔ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کل کسی کو یہ کہنے کا موقع نہ ملے کہ انتخابی عمل توقعات کے برخلاف ہو رہا ہے۔

 سپریم کورٹ میں اس وقت ای وی ایم میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی اور وی وی پیاٹ پر درج ووٹوں کے ساتھ مطابقت کے لئے صد فی صد ووٹوں کی جانچ کا مطالبہ کرنے والی کئی درخواستیں داخل کی گئی تھیں جن پر سماعت مکمل ہونے کے بعد جسٹس سنجیو کھنّہ اور جسٹس دیپانکر دتا کی بینچ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔

 سپریم کورٹ کے سامنے الیکشن کمیشن کی طرف سے وضاحت کی گئی کہ کیرالہ کے کاسرگوڈ میں مشقی پولنگ کے دوران وی وی پیاٹ پر بی جے پی کے حق میں زائد ووٹ پڑنے کی جو بات میڈیا میں عام ہوئی ہے اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل پرشانت بھوشن کی طرف سے ای وی ایم اور وی وی پیاٹ سے متعلق الزام لگائے جانے کے بعد سپریم کورٹ نے کمیشن کو ہدایت دی کہ اس معاملے کی پوری جانچ کی جائے۔ 

 الیکشن کمیشن کی طرف سے سینئر ایڈوکیٹ منندر سنگھ نے پیروی کی جبکہ درخواست گزاروں کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن اور ایڈوکیٹ نظام پاشاہ نے پیروی کی۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...