سناتن سنستھا کی شائع کردہ کتاب نے ملزموں کو ایم ایم کلبرگی کے قتل پر اکسایاتھا۔ایس آئی ٹی نے کیا اپنی چارج شیٹ میں دعویٰ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th August 2019, 12:56 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو18/اگست (ایس او نیوز) تقریباً چار سال قبل مبینہ طور پر ہندوتوا وادی شدت پسندوں نے مصنف اور دانشور ایم ایم کلبرگی کاجو قتل کیا تھا اس کی تحقیقات کرنے والی خصوصی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے چارج شیٹ داخل کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جس ملزم نے صحافی و دانشور گوری لنکیش کے گھر تک قاتل کو اپنی موٹر بائک پر پہنچایا تھا اسی نے دانشور و مصنف ایم ایم کلبرگی پر گولیاں داغ کر ان کا کام تمام کیا تھا۔

 ایس آئی ٹی کی جانب سے کرناٹکا کنٹرول آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (ککوکا)کی خصوصی عدالت میں داخل کی گئی1,631صفحات والی چارج شیٹ میں 6افراد کو اس قتل میں ملوث بتایاگیا ہے۔ ان میں سے گنیش مسکین کوایم ایم کلبرگی پر گولیاں داغنے والا(شوٹر) اور پروین پرکاش چتور کو بائک پر مسکین کو اپنے ساتھ لے جانا والا بتایا گیا ہے۔اس چارج شیٹ میں مقتول کلبرگی کی بیوہ اوما دیوی سمیت 138افراد کو گواہ بنایا گیا ہے۔

  گوری لنکیش قتل کیس کے سلسلے میں ایس آئی ٹی نے جو چارج شیٹ نومبر 2018داخل کی تھی اس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گوری لنکیش کو گولی مارنے والا پرشورام واگھ مورے ہے اور گنیش مسکین اپنی موٹر بائک پر گوری کی رہائش گاہ تک اسے لے گیا تھا۔

 حالانکہ اس سے قبل ہندوانہ توہم پرستی اور ہندوتواوادی انتہاپسندی کے خلاف بولنے والے دانشوروں کے قتل کے سلسلے میں سناتن سنستھا نامی شدت پسند تنظیم کا نام بار بار اچھل رہا تھااور گرفتار شدہ ملزمین کو اس تنظیم کے ارکان بتایا جارہا تھا۔ مگر تعجب خیز بات یہ ہے کہ ایس آئی ٹی نے چارج شیٹ داخل کیے جانے کے بعد جو پریس ریلیزجاری کی ہے اس کے مطابق کسی بھی مخصوص تنظیم کا نام لیے بغیر یہ کہا گیا ہے کہ قتل میں ملوث افراد ایک نامعلوم تنظیم کے ارکان ہیں اوران لوگوں نے ’چھیتراا دھرما سادھنا‘ نامی کتاب کے مندرجات پر سختی سے عمل کیاتھاجو کہ سناتن سنستھا کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔اور یہ ملزمین ہندو مذہب، توہم پرستی اور رسومات کے خلاف بولنے والے کلبرگی جیسے لوگوں کو بدعقیدہ اور مذہب دشمن مانتے تھے۔اسی لئے انہیں قتل کرنے کے منصوبے بنائے گئے۔

ایس آئی ٹی نے کلبرگی قتل کے معاملے میں امول کالے عرف بھائی صاب عرف سنجے بنسارے (37سال) پونے، گنیش مسکین عرف زیراکس عرف متھن (27سال)ہبلی، پروین پرکاش چتور عرف مسالے والا (26سال) شاہپور بیلگام، واسو دیو بھگوان سوریہ ومشی عرف میکانک (29سال) یاولا مہاراشٹرا، شرد کالسکرعرف چھوٹے (25سال)اورنگ آباد اور امیت رامچندرا بڈّی (27سال) ہبلی نامی6 لوگوں کو ملزم بنایا ہے اور یہ تمام ملزمین فی الحال عدالتی حراست میں ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...