یوپی اسمبلی انتخابات: سماجوادی پارٹی اور لوک دل کے درمیان سیٹوں پر اتفاق، چچا شیوپال سے بھی ہوگا اتحاد

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2021, 11:43 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،22؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) یوپی اسمبلی انتخابات سے قبل اکھلیش یادو اور چچا شیو پال یادو کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے، ساتھ ہی سماجوادی پارٹی (ایس پی) اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے اتحاد کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ سماجوادی پارٹی اور آر ایل ڈی میں نشستوں کی تقسیم پر بدھ کے روز اتفاق ہو گیا۔ دراصل کسانوں کی تحریک کی وجہ سے مغربی اتر پردیش میں آر ایل ڈی کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے اور کئی دوسری پارٹیاں بھی جینت چودھری کی طرف مائل ہو رہی ہیں۔

آر ایل ڈی کے جنرل سکریٹری ترلوک تیاگی کے مطابق، ’’پارٹی سربراہ جینت چودھری نے کسانوں کی تحریک میں کسانوں کی آواز بلند کی، لہذا اب آر ایل ڈی پر عوام کا اعتماد بڑھ گیا ہے۔ ایس پی ہماری سیاسی طاقت کو مدنظر رکھتے ہوئے قابل احترام نشستیں دے گی۔‘‘

فی الوقت آر ایل ڈی نے اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ پارٹی کی نظریں مغربی اتر پردیش کے 6 منڈلوں کی جاٹ اکثریت والی 136 اسمبلی سیٹوں مرکوز ہیں۔ ان تمام سیٹوں کے تعلق سے ایس پی کے ساتھ آر ایل ڈی کا اتفاق ہو گیا ہے۔ اس میں مغربی یوپی کے میرٹھ، سہارنپور، مراد آباد، بریلی، آگرہ، علی گڑھ کے 6 منڈلوں کے 26 اضلاع شامل ہیں۔ وہیں، چھپرولی سیٹ چودھری خاندان کا گڑھ ہے اور جینت چودھری وہیں سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

دوسری طرف اکھلیش یادو نے کہا، آر ایل ڈی اور سماج وادی پارٹی نے پچھلے لوک سبھا انتخابات میں بھی اتحاد کیا تھا۔ آنے والے اسمبلی انتخابات میں دونوں پارٹیاں مل کر انتخاب لڑیں گی۔ اس کے ساتھ دیگر پارٹیاں ہیں جیسے مہان دل، سنجے چوہان کی پارٹی اور دیگر پارٹیوں کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔ وہ بھی ایس پی کے ساتھ آئیں گے اور ہم مل کر انتخابات لڑیں گے۔ نشستوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے لیکن ابھی تک اسے ظاہر نہیں کریں گے۔ حالانکہ ایس پی صدر نے اتحاد کی حکمت عملی کے بارے میں کچھ بتانے سے انکار کر دیا ہے تاہم وہ چچا شیو پال یادو کے ساتھ اتحاد پر راضی ہو گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔