سماجوادی پارٹی کی ایک اور فہرست جاری، دو سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 13th April 2024, 11:28 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 13/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) سماجوادی پارٹی نے جمعہ کو اتر پردیش میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اپنی ایک اور فہرست جاری کر دی۔ سماجوادی پارٹی نے کوشامبی اور کشی نگر لوک سبھا حلقوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایس پی نے کوشامبی سے پشپندر سروج اور کشی نگر سے اجے پرتاپ سنگھ عرف پنٹو سینتھوار کو امیدوار بنایا ہے۔

پشپندر سروج بی ایس پی کے قدآور لیڈر رہے ہیں اور سابق وزیر اندرجیت سروج کے بیٹے ہیں۔ دیگر پارٹیوں کی بات کریں تو کوشامبی سے بی جے پی نے ونود سونکر کو امیدوار بنایا ہے جبکہ بہوجن سماج پارٹی نے ابھی اعلان نہیں کیا ہے تاہم شبھم نارائن گوتن کا نام زیر بحث ہے۔

اس کے علاوہ بی جے پی نے کشی نگر لوک سبھا حلقہ سے موجودہ رکن پارلیمنٹ وجے دوبے کو موقع دیا ہے۔ انڈیا تحاد میں کانگریس کے ساتھ مل کر مقابلہ کر رہی سماجوادی پارٹی ریاست کی 63 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی، جبکہ 17 سیٹوں پر انڈین نیشنل کانگریس امیدوار اتارے گی۔

سماجوادی پارٹی یوپی میں اب تک 50 سے زیادہ سیٹوں پر امیدوار اتار چکی ہے۔ وہیں 8 سیٹوں پر امیدوار تبدیل بھی کئے ہیں۔ یوپی میں الیکشن کمیشن نے 7 مراحل میں لوک سبھا انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو جبکہ آخری مرحلہ کی ووٹنگ یکم جون کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی-پنجاب اور یوپی میں مئی میں شدید گرمی کی پیش گوئی، بہار-جھارکھنڈ میں لو چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ (یکم مئی) کو کہا کہ دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے اور دو سرے چار دن تک لو چل سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے سربراہ مرتیونجے مہاپاترا نے بتایا کہ شمالی ...

لوک سبھا انتخابات: بی ایس پی نے 6 سیٹوں پر امیدواروں کا کیا اعلان

 مایاوتی کی قیادت والی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے 6 امیدواروں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ بی ایس پی کی اس فہرست میں قیصر گنج، گونڈا، ڈومریاگنج، سنت کبیرنگر، بارابنکی اور اعظم گڑھ سیٹ سے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی نے قیصر گنج سیٹ سے نریندر ...

دہلی-این سی آر کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی والا ای میل ’روسی ڈومین‘ سے بھیجا گیا، دہلی پولیس کا انکشاف

راجدھانی دہلی اور اس سے ملحقہ نوئیڈا کے اسکولوں میں بدھ کی صبح ایک ای میل بھیجا گیا، جس میں انہیں بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 250 سے زیادہ اسکولوں کو فرضی دھمکیاں بھیجنے کے لئے جس ای میل آئی ڈی کا استعمال کیا گیا اس کا ڈومین ڈاٹ آر یو (.ru) ہے۔ ...

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...