زرعی بل: آر ایس ایس سے منسلک تنظیم نے بھی مودی حکومت کے خلاف اٹھائی آواز

Source: S.O. News Service | Published on 20th September 2020, 11:15 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مودی حکومت کے زرعی اصلاح سے جڑے تین بل کی ملک بھر میں مخالفت ہو رہی ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کے علاوہ کسانوں نے بھی مرکزی حکومت کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ یہاں تک کہ بی جے پی کی کچھ معاون پارٹیاں بھی اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق آر ایس ایس سے جڑی کسان تنظیم یعنی بھارتیہ کسان سنگھ (بی کے ایس) بھی مودی حکومت کے خلاف کھڑی ہو گئی ہے۔ بی کے ایس کے جنرل سکریٹری بدری نارائن چودھری نے کہا کہ یہ بل صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے والا ہے اور اس سے کسانوں کی زندگی مزید مشکل ہونے والی ہے۔

بدری نارائن چودھری کا کہنا ہے کہ بی کے ایس کسی اصلاح کی مخالفت میں نہیں ہے، لیکن اس بل میں کسانوں کو لے کر کئی فکر انگیز باتیں ہیں۔ انھوں نے 'انڈیا ٹوڈے' نیوز ویب سائٹ کو دیے ایک انٹرویو میں کہا کہ اب جس کے پاس بھی پین کارڈ ہے، وہی تاجر بن کر سیدھا کسان سے معاہدہ کر سکتا ہے۔ حکومت کو ایسا قانون بنانا چاہیے جس سے یہ طے ہو سکے کہ جب اس کا پروڈکٹ خریدا جائے گا، اسی وقت اسے پیمنٹ ہو جائے گا یا پھر حکومت اس کے پیمنٹ کی گارنٹر بنے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔