منڈیا: شری رنگا پٹن کی جامع مسجد میں 4 جون کو پوجا کرنے ہندو تنظیمیں بضد، بھکتوں سے کس طرح نمٹا جائے؟ ضلعی انتظامیہ کو حکومت کی ہدایت کا انتظار

Source: S.O. News Service | Published on 3rd June 2022, 11:29 PM | ریاستی خبریں |

منڈیا،3؍جون(ایس او نیوز) منڈیا ضلع کے تاریخی شہر شری رنگا پٹن میں حکام نے ہائی الرٹ کااعلان کرتے ہوئے پورے شہر میں دفعہ 144کے تحت امتناعی احکامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کیونکہ یہاں کی چند ہندوتنظیموں نے بروز ہفتہ 4جون کو شری رنگا پٹن کی تاریخی جامع مسجد میں داخل ہوکر وہاں پوجا کرنے کی دھمکی دی ہے۔

چند ہندو تنظیموں نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ گیان واپی کی طرز پر اس مسجد کا بھی سروے کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کریں گے۔ ان تنظیموں نے سوشیل میڈیا پر شری رنگا پٹن چلو کی آواز بھی دی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکام کو ریاستی حکومت کی ہدایت کاانتظار ہے کہ مسجد میں داخل ہوکر پوجا کرنے کی کوشش کرنے والے بھکتوں کے ساتھ کس طرح سے نمٹا جائے۔

ضلعی انتظامیہ نے جامع مسجد کے اطراف سکیورٹی بڑھا دی ہے اور بروز جمعہ 3جون تا بروز ہفتہ 4جون امتناعی احکامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کے لیڈر، شری رنگا پٹن چلو تحریک میں صف اول رہ کر تمام کی قیادت کررہے ہیں۔حالانکہ ان لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے یہ درخواست کی ہے کہ انہیں شری رنگا پٹن چلو تحریک کی اجازت دی جائے لیکن ضلعی انتظامیہ نے ان کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ اس کے باوجود وہ اپنی ضدر پر اڑے ہوئے ہیں۔ اس مسجد کے ذمہ داروں نے شر پسندوں کی شر انگیزی سے متعلق حکام کو آگاہ کردیا ہے اور حکومت سے تحفظ کی اپیل کی ہے۔

شری رنگا پٹن کے قلعہ کے اندر واقع جامع مسجد کو مسجد اعلیٰ بھی کہا جاتا ہے جس کی 1786-87 میں حضرت ٹیپو سلطان نے تعمیر کروائی تھی۔ نریندر مودی وچار منچ نامی ایک تنظیم نے اس مسجد کا سروے کروانے حکام کو عرضداشت پیش کی ہے۔ یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہنومان مندر کو ڈھا کر یہ مسجد تعمیر کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...