مہاکمبھ میں 2لاکھ لوگوں نے کیا غسل، بھیڑ دیکھ کر اداکارہ رِچا چڈھا کو آیا غصہ، ’تبلیغی جماعت‘ کی آئی یاد

Source: S.O. News Service | Published on 13th April 2021, 1:52 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13؍ اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں کورونا کی رفتار ایک بار پھر تیز ہو گئی ہے اور اس کے پیش نظر ریاستی حکومتوں نے سخت گائیڈ لائنس بھی جاری کر دیئے ہیں -

کورونا کی دوسری لہر اس لیے خطرناک بتائی جا رہی ہے کیونکہ اس وائرس کی نئی شکل نوجوانوں کیلئے بھی خطرناک ثابت ہو رہی ہے- یہی وجہ ہے کہ کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن جیسی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں، تو کئی شہروں میں باضابطہ سخت لاک ڈاؤن بھی نافذ کر دیا گیا ہے- اس درمیان ہری دوار میں چل رہے مہاکمبھ کی کچھ ایسی تصویریں اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ حیران اور فکر مند ہیں - مہاکمبھ میں لاکھوں افراد نے ’شاہی اسنان‘ کیا جس کی تصویر اور ویڈیو پر اداکارہ رچا چڈھا نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے-

رچا چڈھا نے صحافی روہنی سنگھ کی ایک پوسٹ کو ’ری ٹوئٹ‘ کیا ہے جنھوں نے خبر رساں ادارہ ’اے این آئی‘ کے ایک ٹوئٹ کو شیئر کیا ہے اور جس میں بتایا گیا ہے کہ ہری دوار واقع ’ہر کی پوری گھاٹ‘ میں بڑی تعداد میں سادھو سَنت شاہی اسنان کر رہے ہیں - اس ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے روہنی سنگھ نے تبلیغی جماعت کے واقعہ کو یاد کیا ہے جب کئی بڑی ہستیوں اور میڈیا نے کورونا پھیلنے کیلئے اسے ذمہ دار ٹھہرایا تھا- انھوں نے اس تعلق سے لکھا ہے کہ اس ملک، خصوصاً میڈیا کا فرض ہے کہ وہ تبلیغی جماعت سے معافی مانگے-روہنی سنگھ کے اسی ٹوئٹ کو رچا چڈھا نے ’ری ٹوئٹ‘ کر کے مہاکمبھ کے تعلق سے اپنی ناراضگی ظاہر کی-ایک ٹوئٹر صارف نے حمایتی رخ اختیار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بغیر سوچے ان سب چیزوں کو فوراً روک دینا چاہیے- یہ حکومت کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے-

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔