سرکاری وکیلوں کی بھرتی بلاتاخیر کی جائے گی:وزیر داخلہ ایم بی پاٹل
بنگلورو، یکم جون(ایس او نیوز) ریاستی وزیر داخلہ ایم بی پاٹل نے کہاہے کہ سی وکیلوں کی مخلوعہ اسامیوں کو جلد ہی پر کیا جائے گا۔ آج شہر کے گیان جیوتی آڈیٹوریم میں ریاست کے سرکاری وکیلوں کی انجمن کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست بھر میں سرکاری معاملوں کی پیروی کرنے کے لئے 700وکیلوں کی ضرورت ہے۔اس محکمے میں فی الوقت 400وکیل کام کررہے ہیں۔ ان کی تعداد کو بڑھانے کے لئے مخلوعہ اسامیوں کوپر کرنے کی ریاستی حکومت پابند ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ریاست کا شعبہئ عدلیہ اپنی ساکھ کے لئے کافی مشہور ہے۔ جمہوری نظام کے تحت عدلیہ کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے عدلیہ کو کام کرنے کے لئے بہترین ماحول اور سہولتیں مہیا کرائی گئی ہیں۔ جہاں تک سرکاری وکیلوں کی کمی کا تعلق ہے اس کمی کو دور کیا جائے گا۔