لوگوں کا دکھ درد جاننے دیہات کے دورے پر نکلے وزیراعلی کمارسوامی، اسکول کی فرش پر گزاری رات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd June 2019, 9:28 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 22 /جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی گرام قیام پروگرام کے تحت دیہاتوں  کا دورہ کر رہے ہیں،وہ جمعہ کو جنوبی کرناٹک میں یادگیر ضلع میں گرمیتکل تعلقہ میں آنے والے چندرکی گاؤں پہنچے جہاں گاؤں والوں نے جم کر ان کا استقبال کیا۔

ایک افسر نے بتایا کہ وزیر اعلی جمعہ صبح یادگیر ضلع پہنچے تو لوگوں نے جوش کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔چندکاری گاؤں پہنچنے تک راستے بھر لوگ ان کا استقبال کرتے رہے۔اس سے پہلے کمارسوامی جمعہ کو کلبرگی ضلع کے افضل پور تعلقہ کے ہیرور بی گاؤں پہنچے،اگرچہ اس دوران وہاں بھاری بارش ہو گئی، جس کی وجہ سے ان کا پروگرام ملتوی کرنا پڑا۔ایسے میں کمارسوامی کو چندکی گاؤں یادگیر میں سرکاری پرائمری اسکول میں ٹھہرایا گیا۔یہاں وہ ایک کمرے میں فرش پر ہی سوتے ہوئے نظرآئے۔

گاؤں میں نو تعمیر شدہ اسکول کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلی نے عوام درشن پروگرام میں لوگوں کے مسائل اور شکایات سنے اور ان کے حل کا حکم دیا۔وزیر اعلی کے دفتر کے ایک افسر نے بتایا کہ چندرکی گاؤں کے ارد گرد کے سینکڑوں لوگ جمع تھے جن میں کسان، خواتین، نوجوان، کاریگر، تاجر اور دیگر دیہی شامل تھے۔اس دوران لوگوں نے وزیر اعلی کے سامنے اپنے مسائل اور شکایات رکھی۔وزیراعلی سے ملنے والے زیادہ تر لوگوں نے اسکول، پرائمری ہیلتھ، سڑک، بیجوں کی وقت سے فراہمی، کھاد اور پڑھے لکھے نوجوانوں کے لئے ملازمت کی مانگ رکھی۔افسر نے بتایا کہ وزیر اعلی نے ثقافتی پروگرام میں حصہ لیا اور جس اسکول میں ٹھہرے تھے رات میں اسی اسکول کے بچوں کے ساتھ ڈنر کیا۔یہ دوسری بار ہے جب کمارسوامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے اور ان کے مسائل کو جاننے کے لئے ایک گاؤں میں رات بھر رکنے کا پروگرام شروع کیا ہے۔کمارسوامی کے گاؤں میں ان کا گھر اس لئے مقبول تھا کیونکہ 2006-07 کے دوران جے ڈی ایس-بی جے پی حکومت کے دوران وہ گاؤں میں رکتے تھے،جہاں ان سے ملنا اور اپنی شکایت درج کرانا ان کے لئے آسان تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...