کانگریس کو زیادہ سیٹیں ملیں تو راہل وزیراعظم ہوں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd April 2019, 10:54 AM | ملکی خبریں |

پنجی،22؍ اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا رکن آنند شرما نے اتوار کو کہا کہ اگر لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو سب سے زیادہ سیٹیں ملتی ہیں تو راہل گاندھی ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔شرما نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی این ڈی اے حکومت کا وہی حال ہوگا جو 2004 میں اٹل بہاری واجپئی حکومت کا ہوا تھا اور ’انڈیا شائننگ‘ مہم کے باوجود بی جے پی ہار گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ لیڈرطے کریں گے کہ اگلا وزیر اعظم کون ہوگا،یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ کون سی پارٹی آگے ہے،اگر کانگریس آگے ہے تو اگلے وزیر اعظم ہمارے چیف راہل گاندھی ہوں گے۔شرما نے کہاکہ انتخاب سے قبل اتحاد پر مشتمل ہے اور انتخابات کے بعد بھی اتحاد ہوتے ہیں،یہ سب نتائج پر انحصار کرے گا۔

موجودہ انتخابات میں بی جے پی کی کارکردگی کی پیشین گوئی کرتے ہوئے شرما نے کہاکہ یہی سوال 2004 میں بھی ہمارے سامنے رکھا گیا تھا جب اٹل بہاری واجپئی کے طور پر کہیں بہتر وزیر اعظم تھے، لیکن کیا ہوا تھا؟’بھارت ادے‘ ناکام ہو گیا تھا، وہی اب ہونے والا ہے۔انہوں نے دعوی کیاکہ میں کوئی نجومی نہیں ہوں لیکن ایک بات میں آپ سے کہہ سکتا ہوں کہ مودی وزیر اعظم نہیں بنیں گے اور بی جے پی ہار جائے گی،کانگریس کو زیادہ تعداد میں سیٹیں ملیں گی۔شرما نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ خیال کا موضوع کیا ہے؟ کیا پی ایم لوگوں سے کچھ وعدہ کر رہے ہیں؟ کیا وزیر اعظم کو گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اپنے کاموں کا حساب نہیں دینا چاہئے؟ ۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے کے لئے وزیر اعظم کو معافی مانگنی چاہئے۔انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم اور بی جے پی اپنی مہم میں جذباتی اپیلوں کا سہارا لے رہے ہیں۔شرما نے الزام لگایاکہ وہ لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھیل رہے ہیں،یہ ایک شرم کی بات ہے،اس ملک کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم مسلح افواج کا استعمال سیاسی ایجنڈے کے لئے کررہے ہیں،اس کے لئے ان کی مذمت کی جانی چاہیے۔شرما نے کہا کہ دہشت گردی سے مقابلے کے بارے میں بی جے پی کو کانگریس کو سبق دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ملک کی سب سے پرانی پارٹی نے اس جنگ میں دو وزراء اعظم اندرا گاندھی اور راجیو گادھی کو کھو یا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔