راہل گاندھی نے کسانوں اور مہنگائی کے مسائل پر مرکز کوبنایا نشانہ، کہا حکومت ناکام تھی اور ناکام ہے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd October 2021, 10:06 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23 اکتوبر (آئی این ایس انڈیا)   کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کسانوں، مہنگائی اور سرحدی مسائل سے متعلق مسائل پر مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت ناکام تھی اور  ناکام ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ کسان پریشان ہیں، مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے، سرحدوں پر ہنگامہ آرائی ہے، ہندوستان اب بھی ’مہان‘ ہے لیکن مرکزی حکومت ناکام تھی اور ناکام ہے۔

دراصل دہلی کی سرحدوں پر کسان گزشتہ کئی ماہ سے زرعی قوانین کے خلاف دھرنے پر بیٹھے ہیں، جس کولے کر راہل گاندھی ماضی میں کئی بار مرکز پر حملہ کر چکے ہیں۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ مودی حکومت تینوں زرعی قوانین کو واپس لے۔ اگرچہ اب تک اس مسئلے پر بات چیت کے کئی دور ہو چکے ہیں لیکن مرکزی حکومت نے کسانوں کے مطالبات کو قبول نہیں کیا۔ ایسے میں کسانوں کا احتجاج کئی مہینوں سے جاری ہے۔اس کے علاوہ راہل نے اپنے ٹویٹ میں مہنگائی کا بھی ذکر کیا ہے، ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پہلی بار ملک میں پٹرول 100 روپے فی لیٹر سے زیادہ پر فروخت ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ تہوار کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی گروسری کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ اگر رپورٹ پر یقین کیا جائے تو تقریبا تمام اشیاء بشمول چینی، تیل، پیاز اور آلوسمیت  روزمرہ کی  زندگی میں استعمال ہونے والی تمام اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ  اضافہ ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔