تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں:راہل گاندھی
نئی دہلی،27؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی دارالحکومت دہلی میں کسان تحریک کے دوران ہوئے تشدد کے درمیان زراعت سے متعلق تینوں قانونوں کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اور اس سے نقصان ملک کا ہی ہوتا ہے۔
گاندھی نے کہا،’’تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہے ۔چوٹ کسی کو بھی لگے، نقصان ہمارے ملک کا ہی ہوگا۔ ملک کے مفاد کےلئے زرعی قانون واپس لو۔‘‘
اس سے پہلے گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی یوم جمہوری پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ جمہوریت ملک کے عوام کی ہے اور انہی کی بدولت یہ مضبوط ہوتا ہے۔
گاندھی نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا تھام،’’ ہندوستان کا ہر شہری ملک کا مستقبل لکھنے والا ہے چاہے وہ ستیہ گرہی کسان مزدور ہو یا چھوٹے کاروباری ،نوکری کی تلاش کرتا نوجوان ہو یا مہنگائی سے پریشان گھر میں رہنے والے خواتین۔ جمہوریت آپ سے ہے،جمہوریت آپ کی ہے۔ مبارکباد۔‘‘
واڈرا نے کہا کہ جے جوان ،جے کسان ۔ یوم جمہوری کی مبارکباد۔ جن گن من زیادہ سے زیادہ مضبوط ہو یوم جمہوریت۔