راہل گاندھی نے 'بھارت جوڑو یاترا' میں چلائی بلیٹ موٹر سائیکل، پدیاترا میں انہیں دیکھنے کے لیے امڈا جم غفیر

Source: S.O. News Service | Published on 27th November 2022, 10:20 PM | ملکی خبریں |

بھوپال،27؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش میں کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' جاری ہے۔ پدیاترا میں کافی بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ پد یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ راہل گاندھی کو آج 'بھارت جوڑو یاترا' کے دوران بلٹ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس جی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آگئی ہیں۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلٹ موٹر سائیکل چلاتے وقت راہل گاندھی سر پر ہیلمٹ پہنے ہوئے ہیں اور سیکورٹی اہلکار لوگوں کو راستے سے ہٹا رہے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے مہو میں راہل گاندھی کو موٹر سائیکل کی سواری کرتے دیکھ سڑک کے دونوں طرف ایک بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔ راہل گاندھی نے جرمن شیفرڈ مارول کے ساتھ آئے دو نوجوانوں کی بلٹ موٹر سائیکل کی سواری کی۔ جرمن شیفرڈ مارول لانے والے دونوں نوجوان پد یاترا میں شامل ہو گئے ہیں۔ نوجوانوں نے راہل گاندھی کے ساتھ جانوروں کی بہبود پر تبادلہ خیال کیا۔ دو نوجوانوں میں سے ایک گوالیار کے سول انجینئر رجت پراشر ہے، جو آوارہ کتوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

رجت پراشر نے راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد کہا کہ وہ کافی دنوں سے راہل گاندھی سے ملنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن ملاقات نہیں ہو پا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد ان کے بارے میں ان کی سوچ بدل گئی ہے۔ رجت پراشر نے بتایا کہ راہل گاندھی نے اپنے لوگوں سے کہا کہ وہ پدایاترا کے دوران جرمن شیفرڈ مارول کے لیے خصوصی کھانے کا انتظام کریں۔ پاراشر نے کہا کہ مارول کو اس طرح کے دوروں کے لیے تربیت دی گئی ہے۔ وہ کشمیر سے کنیا کماری تک کا سفر کر چکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔