سچائی کو بیریکیڈ نہیں کیا جا سکتا، میں وزیر اعظم سے نہیں ڈرتا: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2022, 8:08 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،4؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہنگائی، بے روزگاری اور اشیائے خوردونوش پر عائد کی گئی جی ایس ٹی کے خلاف 5 اگست کو کانگریس کی جانب کئے جانے والے احتجاج سے قبل پارٹی کے دفتر اور لیڈران کی رہائشوں پر بھاری تعداد میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی تعیناتی اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کے درمیان کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے نہیں ڈرتے اور سچائی کو بیریکیڈ نہیں کیا جا سکتا۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا ’’سچائی کو بیریکیڈ نہیں کیا جا سکتا۔ کر لیں جو کرنا ہے، میں وزیر اعظم سے نہیں ڈرتا، میں ہمیشہ ملک کے مفاد میں کام کرتا رہوں گا۔ سن لو اور سمجھ لو۔‘‘ اس ٹوئٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ صحافیوں سے کہہ رہے ہیں ’’ہم مشتعل نہیں ہوں گے۔ ہم نریندر مودی سے نہیں ڈرتے ہیں۔ کر لیں جو کرنا ہے۔ کچھ فرق نہیں پڑے گا۔ میرا کام ہے ملک کی حفاظت کرنا، جمہوریت کی حفاظت کرنا، ملک کی ہم آہنگی کو برقرار رکھنا اور میں اپنا کام کرتا رہوں گا۔‘‘

خیال رہے کہ گزشتہ شام دہلی پولیس نے کانگریس پارٹی کو ایک نوٹس بھیج کر اطلاع دی ہے کہ کانگریس نے 5 اگست کو عوامی مسائل کے خلاف جو دھرنا، احتجاج اور صدارتی محل تک مارچ نکالنے کا منصوبہ بنایا ہے اسے اجازت نہیں دی گئی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی لیڈر اجے ماکن نے کہا کہ حکومت صرف اور صرف اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے ایسے حربوں کا استعمال کر رہی ہے اور کانگریس لیڈران کی گھیرابندی کر رہی ہے۔

کانگریس کا اعلان ہے کہ مودی حکومت جو چاہے کر لے لیکن 5 اگست کو کانگریس پارٹی کی جانب سے ملک گیر احتجاج ضرور کیا جائے گا۔ اجے ماکن نے کہا کہ انہیں جیل میں ہی کیوں نہ بند کر دیا جائے، پارٹی نے جو پروگرام طے کیا ہے اس پر پوری طرح عمل کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔