بدعنوانی اور جھوٹ مودی کی اصل طاقت، وہ ہمیشہ میری باتوں کو گھما کر غلط مطلب نکالتے ہیں: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 19th March 2024, 11:04 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 19/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ’شکتی‘ والے اپنے بیان سے متعلق کھڑے ہوئے سیاسی تنازعہ کے پس منظر میں پیر کے روز پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا۔ انھوں نے پیر کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی باتوں کا مطلب بدلنے کی کوشش کی ہے، جبکہ انھوں نے جس ’شکتی‘ (طاقت) کا تذکرہ کیا تھا اس کا ’مکھوٹا‘ وزیر اعظم خود ہیں۔ راہل گاندھی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ جس ’شکتی‘ کے خلاف وہ لڑنے کی بات کر رہے ہیں اس نے سبھی اداروں اور آئینی ڈھانچوں کو اپنے چنگل میں دبوچ لیا ہے۔

پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے اپنے پوسٹ میں راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ ’’مودی جی کو میری باتیں اچھی نہیں لگتی ہیں، کسی نہ کسی طرح انھیں گھما کر وہ ان کا مطلب ہمیشہ بدلنے کی کوشش کرتے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ میں ایک گہری حقیقت بیان کی ہے۔ جس شکتی کا میں نے تذکرہ کیا، جس شکتی سے ہم لڑ رہے ہیں، اس شکتی کا مکھوٹا مودی جی ہیں۔‘‘

اس پوسٹ میں وہ آگے لکھتے ہیں کہ ’’وہ ایک ایسی شکتی (طاقت) ہے جس نے آج ہندوستان کی آواز کو، ہندوستان کے اداروں کو، سی بی آئی، انکم ٹیکس محکمہ، ای ڈی، الیکشن کمیشن، میڈیا، ہندوستان کی صنعتی دنیا اور ہندوستان کے سموچے آئینی ڈھانچے کو ہی اپنے چنگل میں دبوچ لیا ہے۔‘‘

راہل گاندھی ساتھ ہی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ’’اسی شکتی کے لیے نریندر مودی جی ہندوستان کے بینکوں سے ہزاروں کروڑ روپے کے قرض معاف کراتے ہیں جب کہ ہندوستان کا کسان کچھ ہزار روپے کا قرض نہ ادا کر پانے کے سبب خودکشی کرتا ہے۔ اسی شکتی کو ہندوستان کے بندرگاہ، ہندوستان کے ہوائی اڈے دیے جاتے ہیں، جبکہ ہندوستان کے نوجوان کو اگنی ویر کا تحفہ دیا جاتا ہے جس سے اس کی ہمت ٹوٹ جاتی ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے الزام عائد کیا کہ ’’اسی شکتی کو دن رات سلامی ٹھوکتے ہوئے ملک کی میڈیا سچائی کو دبا دیتی ہے۔ اسی شکتی کے غلام نریندر مودی جی ملک کے غریب پر جی ایس ٹی تھوپتے ہیں، مہنگائی پر لگام نہ لگاتے ہوئے اس شکتی کو بڑھانے کے لیے مکل کی ملکیت کو نیلام کرتے ہیں۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں ’’اس شکتی کو میں پہچانتا ہوں، اس شکتی کو نریندر مودی جی بھی پہچانتے ہیں، وہ کسی طرح کی کوئی مذہبی شکتی نہیں ہے، وہ اَدھرم (غیر مذہبی)، بدعنوانی اور جھوٹ کی شکتی ہے۔ اس لیے جب جب میں اس کے خلاف آواز اٹھاتا ہوں، مودی جی اور ان کی جھوٹوں کی مشین بوکھلاتی ہے، بھڑک جاتی ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

امت شاہ کے ذریعہ مدھیہ پردیش میں کی گئی تقریر میں موجود ’8 جھوٹ‘ سے دگ وجئے سنگھ نے اٹھایا پردہ!

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ روز مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ واقع کھلچی پور میں انتخابی تشہیر کے دوران ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا تھا۔ اس دوران کی گئی ان کی تقریر پر کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجئے سنگھ نے آج زوردار حملہ کیا ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں ...

ہیمنت سورین کو چچا کی آخری رسومات میں شرکت کی نہیں ملی اجازت، عدالت نے عبوری ضمانت دینے سے کیا انکار

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اپنے بڑے چچا راجہ رام سورین کی آخری رسومات اور شرادھ میں شامل نہیں ہو پائیں گے۔ پی ایم ایل اے کورٹ نے عبوری ضمانت سے متعلق ان کی عرضی کو نامنظور کر دیا ہے۔ ہیمنت سورین نے اپنے چچا کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لیے عدالت سے 13 دنوں کی ...

دو مراحل کی ووٹنگ کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار! تیجسوی یادو

  راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ہفتہ کو کہا کہ دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار ہیں۔ خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے تحت 19 اپریل اور 26 اپریل کو ووٹنگ کے دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔

میرے خلاف بیان دینے والوں کے بی جے پی سے قریبی تعلقات!، ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اروند کیجریوال کا جواب

اروند کیجریوال نے ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کیا ہے۔ وہ دہلی شراب پالیسی سے متعلق مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ کیجریوال نے عدالت عظمیٰ میں کہا ہے کہ جن چار گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر ای ڈی نے انہیں گرفتار کیا ہے ان کا ...

لوک سبھا انتخابات: بی جے پی کو دو مراحل میں ووٹر نہیں ملے، آگے بوتھ ایجنٹ تک میسر نہیں ہوں گے! اکھلیش یادو کا طنز

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مراحل میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹر مہینے ملے اور آئندہ مراحل میں اسے بوتھ ایجنٹ تک میسر نہیں ہوں گے! سماجوادی پارٹی سربراہ نے جمعہ کو ہونے والی دوسرے مرحلہ کی پولنگ کے بعد ایک ...

سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کی درخواست ضمانت منظور، سزا منسوخ کرنے کی درخواست مسترد

سابق رکن پارلیمنٹ اور دھننجے سنگھ کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے لیکن عدالت نے ان کی سزا پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ لوک سبھا الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔ ہائی کورٹ کی جسٹس سنجے کمار سنگھ کی سنگل بنچ نے ہفتہ کو یہ فیصلہ سنایا۔