الیکٹورل بانڈ کے نام پر دنیا کا سب سے بڑا وصولی ریکیٹ چلا رہے تھے مودی، راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر سخت حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 16th March 2024, 11:40 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 16/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) الیکٹورل بانڈ معاملے میں مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی لگاتار اپوزیشن کے نشانے پر ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے یہ الزام تک لگا دیا کہ وہ الیکٹورل بانڈ کے نام پر دنیا کا سب سے بڑا وصولی ریکٹ چلا رہے تھے۔ ساتھ ہی انھوں نے الیکٹورل بانڈ منصوبہ کو دنیا میں بدعنوانی کی سب سے بڑی مثال بھی قرار دیا۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے یہ بیان جمعہ کے روز مہاراشٹر کے ٹھانے میں الیکٹورل بانڈ سے متعلق منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران دیا۔ پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کے ساتھ کانگریس محکمہ مواصلات کے انچارج جنرل سکریٹری جئے رام رمیش اور دیگر سینئر لیڈران بھی موجود تھے۔

راہل گاندھی نے پریس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کچھ سال قبل وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کے سیاسی فائنانس سسٹم کو صاف کرنے کی بات کی اور الیکٹورل بانڈ منصوبہ لے کر آئے۔ لیکن اب الیکٹورل بانڈ کی سچائی ملک کے سامنے ہے۔ نریندر مودی نے جو الیکٹورل بانڈ کا نظام رکھا ہے، وہ دنیا کا سب سے بڑا وصولی ریکٹ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ الیکٹورل بانڈ سے بڑا کوئی بدعنوانی نہیں ہو سکتا۔ پی ایم مودی نے ملک کی سبھی ایجنسیوں کو بدعنوانی کرنے میں لگا دیا ہے۔ الیکٹورل بانڈ کمپنیوں سے ہفتہ لینے کا منصوبہ تھا، چندہ دینے والی کمپنیوں میں کئی شیل کمپنیاں (مکھوٹا کمپنیاں) ہیں۔

الیکٹورل بانڈ گھوٹالے میں اختیار کیے گئے طریقے کا پردہ فاش کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ اس میں سی بی آئی، ای ڈی، انکم ٹیکس محکمہ سے دباؤ بنا کر وصولی کی جا رہی تھی۔ کمپنی پر کیس لگتا ہے، اس کے بعد ان کمپنیوں سے بی جے پی کو پیسہ ملتا ہے۔ مرکزی حکومت جس بھی کمپنی کو کانٹریکٹ دیتی، وہ کمپنی الیکٹورل بانڈ کے ذریعہ سے بی جے پی کو رشوت دیتی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا کہ سی بی آئی، ای ڈی، انکم ٹیکس محکمہ، الیکشن کمیشن اب ہندوستان کے ادارے نہیں رہے، یہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہتھیار ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’الیکٹورل بانڈ گھوٹالے سے جڑے لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ کبھی نہ کبھی بی جے پی کی حکومت بدلے گی۔ اس کے بعد ایسی کارروائی ہوگی کہ یہ پھر کبھی نہیں ہوگا۔ یہ میری گارنٹی ہے۔‘‘

ایک دیگر سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا کہ کسی بھی اپوزیشن پارٹی کی اتنی پہنچ نہیں ہے کہ قومی سطح پر کوئی کانٹریکٹ دے سکے۔ کوئی بھی اپوزیشن پارٹی سی بی آئی، انکم ٹیکس محکمہ اور ای ڈی کو کنٹرول نہیں کرتا ہے۔ ان سبھی کو سیدھے طور پر بی جے پی اور وزیر اعظم مودی کے ذریعہ کنٹرول کیا جاتا ہے۔ یہ مجرمانہ وصولی ہے۔ کارپوریٹ ڈرے ہوئے ہیں اور دباؤ میں ہیں۔ بی جے پی کے پاس اپوزیشن کی حکومتیں گرانے کے لیے پیسہ اسی الیکٹورل بانڈ سے آ رہا ہے۔ آج ای ڈی، سی بی آئی، انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹس جانچ نہیں کرتیں، بلکہ مودی حکومت کے لیے وصولی کرتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...