مودی سرنیم کے معاملے میں راہل گاندھی نے نہیں مانگی معافی، دو سال جیل کی سزا، ملی ضمانت

Source: S.O. News Service | Published on 23rd March 2023, 1:29 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) سورت کی ایک عدالت نے 23 مارچ کو وایناڈ سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو 'مودی' کنیت پر ہتک عزت کے معاملے میں دو سال قید کی سزا سنائی۔ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے راہل گاندھی کو مجرمانہ ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دیا ہے۔

سماعت کے دوران راہل گاندھی نے عدالت سے کہا کہ میری نیت غلط نہیں تھی۔ ان کے بیان سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ اس کے ساتھ انہوں نے اس معاملے میں اپنے لیے کم سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ وایناڈ کے رکن پارلیمنٹ  کے خلاف ان کے ایک قابل اعتراض تبصرہ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تاہم اب راہل کو اس معاملے میں ضمانت مل گئی ہے۔ انہوں نے سماعت کے دوران اپنے بیان پر معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

2019 کے لوک سبھا انتخابات میں کرناٹک کے کولار میں ایک ریلی کے دوران راہل گاندھی نے کہا تھا کہ تمام چوروں کی کنیت مودی کیوں ہے؟ اس تبصرے پر کافی ہنگامہ ہوا۔ جس کے بعد بی جے پی ایم ایل اے اور گجرات کے سابق وزیر پورنیش مودی نے اس تبصرہ کو لے کر مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ کہا گیا کہ راہل گاندھی کا بیان پوری مودی برادری کی تضحیک ہے اور اس نے پوری مودی برادری کو بدنام کیا ہے۔

پورنیش مودی کے وکیل نے دلیل دی کہ راہل گاندھی کی تقریر کی سی ڈی ثابت کرتی ہے کہ انہوں نے ریلی میں یہ ریمارکس دیئے تھے۔ جس پر راہل گاندھی کے وکیل نے استدلال کیا کہ کارروائی  میں شروع سے ہی خامی تھی، کیونکہ سی آر پی سی کی دفعہ 202 کے تحت قانون کے مطابق عمل نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی دلیل دی کہ وزیر اعظم نریندر مودی کوایک متاثرہ فریق کے طور پر اس معاملے میں شکایت کنندہ ہونا چاہیے تھا نہ کہ پورنیش مودی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی زیادہ تر تقاریر میں وزیر اعظم کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

تریپورہ: الیکشن افسر سے مار پیٹ کے الزام میں گرفتار بی جے پی لیڈر کی درخواست ضمانت منظور

تریپورہ مشرق حلقہ انتخاب کے لئے 26 اپریل کو ہونے والی پولنگ کے دوران ایک پریزائیڈنگ آفیسر کے ساتھ مبینہ طور پر مار پیٹ کرنے کے الزام میں پولیس نے پیر کو تریپورہ میں ایک بی جے پی لیڈر کو گرفتار کر لیا۔

مودی حکومت نے اگنی ویر اسکیم لا کر فوج کی توہین کی: راہل گاندھی

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے فوج میں لاگو کی گئی اگنی ویر اسکیم کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر کرارا حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی مدھیہ پریش کے بھنڈ حلقہ انتخاب سے کانگریس امیدوار پھول سنگھ بریا کی حمایت میں منعقد جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر اعظم مودی کو آہستہ آہستہ ’انڈیا الائنس‘ کی جیت کا امکان نظر آنے لگا! شیوانند تیواری

  موجودہ پارلیمانی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شکست کا دعوی کرتے ہوئے مشہور سماج وادی اور بزرگ سیاسی لیڈر شیوانند تیواری نے کہا کہ وزیر اعظم کو آہستہ آہستہ انڈیا الائنس کی جیت کا امکان نظر آنے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور امت شاہ ان دنوں جس طرح کے ...

این ڈی اے اقربا پروری کے خاتمے کی شروعات اپنے گھر سے کرے، امت شاہ پر تیجسوی یادو کا سخت حملہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان پر کہ 2024 میں این ڈی اے کی حکومت بنتے ہی بہار سے ذات پرستی اور اقربا پروری کا خاتمہ کردیا جائے گا، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ این ڈی اے کو اس کی شروعات سب سے پہلے اپنے گھر سے کرنی چاہئے۔

بی جے پی کا مہاراشٹر میں انتم سنسکار ہوگا، اسی لیے پی ایم مودی کی آتما یہاں بھٹک رہی ہے: سنجے راؤت

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے سے پہلے سیاسی پارٹیوں اور لیڈروں کے بیانات میں شدت آتی جا رہی ہے۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے ترجمان و رکن راجیہ سبھا سنجے راؤت نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور پی ایم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مہاراشٹر سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ...

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...