روزگار فراہمی کا وعدہ کرنے والی مودی حکومت نے روزگار ختم کرنے کا کام کیا: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 29th January 2020, 12:46 AM | ملکی خبریں |

جئے پور،28/جنوری(ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس رکن پارلیمنٹ اور سابق پارٹی صدر راہل گاندھی نے آج راجستھان کی راجدھانی جے پور میں ’یوا آکروش ریلی‘ سے خطاب کیا۔ نوجوانوں کی زبردست بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’پی ایم مودی نے 2 کروڑ روزگار کا وعدہ کیا تھا، لیکن عالم یہ ہے کہ گزشتہ ایک سال میں ان کی حکومت نے 1 کروڑ روزگار چھین لیا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ بے روزگاری لگاتار بڑھتی ہی جا رہی ہے اور اس بارے میں پی ایم مودی کچھ بھی نہیں بولتے۔ نوجوان طبقہ یہ سوچ کر پریشان ہے کہ اس نے جو تعلیم حاصل کی ہے، اس کا فائدہ کب ملے گا، اسے روزگار کب حاصل ہوگا۔

راہل گاندھی نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی حالت کے بارے میں اس ملک کا ہر نوجوان جانتا ہے اور پہچانتا ہے۔ ہر ملک کے پاس کوئی نہ کوئی پونجی ہوتی ہے۔ ہمارے ملک کے پاس کروڑوں نوجوان ہیں۔ ہمارے پاس تیل نہیں ہے۔ امریکہ کا مقابلہ ہم اسلحوں سے نہیں کر سکتے ہیں، لیکن ہمارے پاس ہمارے نوجوان ہیں جو ہماری پونجی ہیں۔ پورا ملک اور پوری دنیا اس بات کو مانتی ہے کہ ہندوستان کا نوجوان پوری دنیا کو بدل سکتا ہے۔ امریکہ کے صدر اوباما نے کہا تھا کہ ہندوستان اور چین کا مقابلہ امریکہ نہیں کر سکتا ہے۔‘‘

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’دوسرے ملک کے لوگ ہندوستان میں سرمایہ کاری کرتے تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ ہندوستان کا نوجوان انھیں فائدہ پہنچائے گا اور ان کو پیسہ واپس مل جائے گا۔ جو آپ کر سکتے ہو اسے ہمارے وزیر اعظم نہیں کرنے دے رہے۔ آج ہمارے ملک کا نوجوان کالج و یونیورسٹی میں پڑھتا ہے لیکن وہاں سے نکلنے کے بعد اسے روزگار نہیں ملتا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’گزشتہ ایک سال میں ایک کروڑ نوجوانوں نے اپنا روزگار گنوا دیا ہے۔ جہاں بھی ہمارے وزیر اعظم جاتے ہیں، لمبی لمبی تقریریں کرتے ہیں۔ وہ سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کی بات کرتے ہیں، لیکن نوجوانوں کی پریشانی کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں بولتے۔ یو پی اے کے وقت ملک کی شرح ترقی 9 فیصد تھی، آج جب نئے طریقے سے اس کی پیمائش کی جاتی ہے تو 5 فیصد پر ہے اور اگر پرانے طریقے سے اس کی پیمائش کریں گے تو ڈھائی فیصد پر چلی جائے گی۔‘‘

راہل گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری حکومت غریبوں کو پیسہ دیتی تھی۔ اس کے پیچھے صاف اور سیدھا مقصد یہ تھا کہ پیسے جب غریب کو ملیں گے تو وہ سامان کی خریداری کرے گا، اس سے فیکٹریوں میں سامان کی طلب بڑھے گی۔ سامان کی طلب بڑھنے سے فیکٹریوں میں روزگار ملتا تھا۔ نریندر مودی جی نے منریگا تک کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ گبر سنگھ ٹیکس لگا دیا اور نوٹ بندی کر دی۔ مودی جی نے غریبوں سے پیسہ لیا اور امیروں کی جیب میں ڈال دیا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔