بنگلور مرکز تحفظ اسلام ہند کے جلسۂ استقبال رمضان سے علماء کرام کا خطاب؛ رمضان المبارک کا مقصد تقویٰ کا حصول ہے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th April 2021, 1:17 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور، 12 اپریل (پریس ریلیز/ایس او نیوز): اللہ تبارک و تعالیٰ کے فضل و عنایات اور رحم و کرم کا موسم بہار رمضان المبارک اللہ کے دربار سے ہمارا مہمان بن کے بس کچھ ہی لمحوں میں پہنچنے والا ہے۔ اسی کے استقبال کیلئے مرکز تحفظ اسلام ہند نے گزشتہ رات ایک عظیم الشان آن لائن جلسۂ استقبال رمضان منعقد کیا۔ جسکی صدارت مرکز کے ناظم اعلیٰ اور جامع مسجد کنکاپورہ کے امام و خطیب مولانا محمد رضوان حسامی و کاشفی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مرکز کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے انجام دئے۔

جلسے کا آغاز مرکز کے آرگنائزر حافظ حیات خان کی تلاوت سے ہوا جس میں مرکز کے رکن عمیر الدین خصوصی طور پر شریک تھے۔اس موقع پر مرکز کے ناظم اعلیٰ نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ رمضان المبارک کا موسم بہار ہم سب پر سایہ فگن ہونے والا ہے۔ جس کا پہلا عشرہ رحمتوں والا، دوسرا عشرہ مغفرتوں والا اور تیسرا عشرہ جہنم سے نجات کا پروانہ دلانے والا ہے۔ اللہ نے اپنے بندوں کے گناہوں کو معاف کرنے کیلئے رمضان المبارک جیسے عظیم مہینہ کا تحفہ دیا۔ جس میں روزہ کو فرض اور تراویح کو سنت قرار دیا۔ تاکہ روزہ سے مسلمانوں میں تقویٰ پیدا ہو۔ رمضان المبارک کی غرض و غایت اور اصل مقصد تقویٰ کا حصول ہے۔

مرکز تحفظ اسلام ہند کے رکن شوریٰ اور مسجد عمر فاروق، ولسن گارڈن کے امام و خطیب مفتی محمد جلال الدین قاسمی نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت رمضان المبارک کا مہینہ ہے۔ رمضان المبارک تمام مہینوں میں سب سے افضل مہینہ ہے۔ یہ برکتوں، رحمتوں اور نعمتوں والا مہینہ ہے۔ حضور اکرم ﷺنے اس مہینے کی بہت ساری فضیلتیں بیان فرمائی ہیں۔مولانا نے فرمایا کہ رمضان المبارک کے ایک ایک لمحہ کو غنیمت جانتے ہوئے اسکی قدردانی کریں اور اپنی تمام مشغولیات کو بالائے طاق رکھ کر رحمت، مغفرت اور جہنم سے چھٹکارے کا پروانہ حاصل کریں۔

مرکز تحفظ اسلام ہند کے رکن شوریٰ اور مکہ مسجد کاویری نگر، بنگلور کے امام و خطیب مولانا محمد طاہر قاسمی نے اعمال رمضان پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ پورا سال عبادت مقصود ہے لیکن رمضان المبارک میں زیادہ عبادت کا مطالبہ ہے۔ رمضان المبارک میں جو خاص عبادتیں ہیں وہ روزہ اور تراویح ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ رمضان المبارک میں روزہ، نماز، فرائض و نوافل، تلاوت قرآن کی کثرت، کلمہ طیبہ کا ورد، صدقہ و خیرات، استغفار اور دعاؤں کا خاص اہتمام کیا جانا چاہیے۔ نیز طاق راتوں میں عبادت اور آخری عشرہ کا اعتکاف بھی کرنا چاہیے، کیونکہ قرآن و حدیث میں اسکے بے شمار فضائل بیان کئے گئے ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ رمضان المبارک تین عشرے رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا پروانہ لیکر ہمارے پاس آرہا ہے لہٰذا ہمیں اسکی قدر عبادت و ریاضت کے ساتھ کرنا چاہئے۔

مرکز تحفظ اسلام ہند کے رکن شوریٰ اور مدرسہ جامعۃ الخلیل، شیموگہ کے مہتمم مولانا سید ایوب مظہر قاسمی نے روزے کے مقاصد اور اسکے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ رمضان کے روزے رکھنا ہر مسلمان بالغ صحت مند مرد و عورت پر فرض ہیں۔ اور روزے کی اہمیت کا اندازہ فقط اس بات سے لگایا جاسکتا ہیکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ روزے کا بدلہ میں خود ہوں۔ مولانا نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے روزہ اس لئے فرض کیا ہیکہ بندے کے اندر تقویٰ اور پرہیز گاری کی صفت پیدا ہوجائے یعنی وہ گناہوں سے بچ سکے اور نیک اعمال کی ادائیگی ذوق اور شوق سے کرے۔ روزے کی روح یا ہر عبادت کی روح تقویٰ ہے۔ تقویٰ انسان کو بریک لگاتا ہے، اسے قابو میں رکھتا ہے، اس کی غلط خواہشوں پر روک لگاتا ہے، خواہش نفس سے بچاتا ہے۔ اور تقویٰ ہی انسانی کامیابی کا معیار ہے۔ قابل ذکر ہیکہ اس موقع پر مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے تمام مقررین اور سامعین اور اراکین مرکز کا شکریہ ادا کیا اور مرکز کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد رضوان حسامی و کاشفی کی دعا سے استقبال رمضان کا یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔  

 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...