" گھوٹالہ " پر کرناٹک ہائی کورٹ کا ریمارکس ؛ کہا، یہ ’’قتل سے بھی گھناؤنا‘‘ ہے

Source: S.O. News Service | Published on 17th July 2022, 1:27 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 17؍جولائی ( ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک ہائی کورٹ نے پولس سب انسپکٹر (پی ایس آئی)  بھرتی گھوٹالہ کو قتل سے بھی گھناونا قرار دے کر ریاستی حکمراں بی جے پی کی پریشانیوں  میں اضافہ کردیا ہے۔ ہائی کورٹ نے اس گھوٹالہ کو  دہشت گردی کے مترادف قرار دیا  ۔ بتایا جار۴ہا ہے کہ  عدالتی تحقیقات کیلئے شور مچانے کے ساتھ، حکمراں  بی جے پی کے رہنما اس کی شبیہ متاثر ہونے سے پر یشان ہیں کیونکہ عام انتخابات میں 10 ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ۔

جسٹس ایچ پی سندیش کے ریمارکس ریاستی بی جے پی قائدین بشمول چیف منسٹر بسوا راج  بومئی  کیلئے شرمندگی کا باعث بن گئے ہیں جو آنے والے اسمبلی انتخابات کیلئے حکمت عملی بنانے  میں مصروف ہیں ۔ جسٹس سندیش  کی بینچ  نے  پی ایس آئی بھرتی اسکینڈل کے ملزمین کی درخواست ضمانت کی سماعت کرتے ہوۓ کہا کہ قتل کے معاملہ میں ایک شخص کی موت ہو جاتی ہے، یہاں  50,000امیدواروں کو مشکل میں ڈال دیا گیا ہے، اگر ہر بھرتی اسی انداز میں کی جاۓ تو ، کیا آپ چاہتے ہیں کہ عدالت خاموش رہے؟

بنچ نے مزید کہا کہ اسکام ’معاشرے پر پھیلائی گئی دہشت گردی ہے ‘۔ بینچ کے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آۓ جب ملزم کے وکیل نے یہ کہتے ہوۓ ضمانت کی درخواست کی کہ اسکام قتل کا مقدمہ نہیں ہے۔  پبلک پراسیکیوٹر وی ایس ہیگڑے نے کہا کہ ایڈیشنل ڈی جی پی رینک کے ایک افسر کو گرفتار کیا گیا ہے اور یہ کیس کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ تفتیش کہیں بھی پہنچ سکتی ہے ۔اے ڈی جی پی امرت پال، دوڈ پٹی سپرنٹنڈنٹ اور تین پی ایس آئی امید واروں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ہزاروں کال کی تفصیلات کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ہیگڑے نے مزید کہا کہ موبائل اور دیگر آلات کے ڈیٹا کی چھان بین کیلئے ایک ماہ کا وقت درکار ہے۔ انھوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ تفتیش کے دوران اب تک 2.5 کروڑ روپے کی نقدی ضبط کی گئی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی۔ اس سے قبل جسٹس ایچ پی سندیش نے حکمراں بی جے پی کی انسداد بدعنوانی بیورو( اے سی بی ) میں تقرریوں پر سرزنش کی ۔ اس کی نشاندہی کے بعد ، اے سی بی نے بنگلورواربن ڈی سی کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا۔

جسٹس سندیش نے کہا تھا کہ انہیں ہائی کورٹ کے جج کے ذریعہ ٹرانسفر کی دھمکی دی گئی تھی اور انھوں نے اس کی زیادہ پرواہ نہیں کی تھی ۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ دباؤ میں جھکنے کے بجاۓ اپنے فارم پر واپس جانے اور کھیتی باڑی کر نے کو ترجیح دیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...