یوگی کی ’بہادر‘ پولیس کا کارنامہ، خاتون مظاہرین سے کمبل اور کھانے پینے کا سامان چھینا

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2020, 10:31 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،19/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں گھنٹہ گھر کے نزدیک خواتین کی جانب سے شاہین باغ کی طرز پر سی اے اے، این آر سی کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ یہ احتجاج جمعہ کے روز سے لگاتار جاری ہے۔ دریں اثنا، اطلاع موصول ہوئی ہے کہ پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی ہے۔ اتوار کی صبح گھنٹہ گھر پر اس وقت افراتفری کا ماحول نظر آیا ملا جب پولیس نے احتجاج کرنے والی خواتین سے کھانے پینے کی اشیاء سمیت کمبل ضبط کر لئے۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین خواتین کے مابین تیکھی نوک جھونک بھی ہوئی۔

دریں اثنا، جائے مظاہرہ پر موجود مرد مظاہرین کو پولیس نے کھدیڑ دیا۔ احتجاج کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کا سامان ضبط کر لیا اور ٹینٹ اور کھانے پینے کی اشیاء کو جائے مظاہرہ تک نہیں جانے دیا گیا۔ خواتین کا کہنا ہے کہ پولیس اس تحریک کو روکنے کے لئے یہ سب کر رہی ہے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ جب تک مرکز کی مودی حکومت سی اے اے کو واپس نہیں لیتی تحریک ان کی یہ جاری رہے گی۔

ادھر، یوپی کے علی گڑھ میں بھی پولیس نے مظاہرہ کرنے والی خواتین کے خلاف کارروائی کی ہے۔ یہاں، پولیس نے نامعلوم خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ علی گڑھ سول لائنز کے سی او انیل سمانیا نے بتایا کہ کچھ خواتین نے سی اے اے اور این پی آر کے خلاف احتجاج کرنے کی کوشش کی جو دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 60 سے 70 نامعلوم خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ادھر، دہلی کے شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف خواتین کا احتجاج لگاتار جاری ہے۔ خواتین کے اس احتجاج کو ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ ہر روز سیکڑوں لوگ یہاں پہنچتے ہیں اور سی اے اے کے خلاف اپنا احتجاج درج کراتے ہیں۔ خواتین تقریباً 100 میٹر کے علاقے میں لگائے گئے عارضی خیموں میں محاذ سنبھال رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔