زرعی بلوں کے خلاف احتجاج جاری، پنجاب کے کسانوں کی ’ریل روکو‘ تحریک کا تیسرا دن

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2020, 11:36 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،26؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) پارلیمنٹ میں مودی حکومت کے زرعی اصلاحات سے متعلق بلوں کی منظوری کے خلاف مختلف کسان تنظیمیں ملک بھر سراپا احتجاج ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، بہار، کیرالہ، مغربی بنگال اور دیگر ریاستوں کی اہم قومی اور ریاستی شاہراہیں جام رہیں۔ کئی ریاستوں میں پولیس نے سڑک کا جام ہٹانے کے لئے مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا لیکن کسان اپنی جگہ پر ڈٹے رہے۔ پنجاب کے کسانوں کی طرف سے چلائی جا رہی ریل روکو تحریک کا آج تیسرا دن ہے۔

پنجاب میں کسانوں نے جمعرات سے ہی اپنا احتجاج شروع کر دیا تھا اور ریاست سے گزرنے والی متعدد ریلوے لائنوں پر غیر معینہ مدت کے دھرنے پر بیٹھ گئے تھے۔ ریلوے نے ہفتہ کے روز تک دونوں ریاستوں سے گزرنے والی 20 سے زیادہ ٹرینوں کی آمدورفت منسوخ کردی ہے۔ امرتسر سے چلنے والی 12 ٹرینیں منسوخ کردی گئیں اور امرتسر جانے والی ٹرینوں کو انبالہ میں روک دیا گیا۔ کچھ ٹرینوں کے لئے روٹ تبدیل کردیا گیا ہے۔

کسانوں کی اس تحریک کو دونوں ریاستوں میں کانگریس سمیت متعدد اپوزیشن پارٹیوں کی حمایت حاصل ہے۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اور پنجاب میں شیرومینی اکالی دل (ایس اے ڈی) اور انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی)، اڑھتی تنظیموں اور ہریانہ میں ہریان سروکسان سنگٹھن کی بھی حمایت حاصل ہے۔ کسانوں کی تحریک کی حمایت میں بہت سارے پنجابی گلوکار بھی سامنے آئے ہیں۔ پنجاب میں چودہ سابق آئی اے ایس افسران کسانوں کی تحریک کی حمایت کر رہے ہیں۔

کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر مرکزی حکومت نے اس بل کو واپس نہیں لیا تو ہفتہ کے روز سے اس تحریک کی شکل بد دی جائے گی۔ تنظیموں نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے بھی زراعتی اصلاح کے بل پر دستخط نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ کسانوں کا کہنا تھا کہ زراعت ان کی زندگی کی سب سے بڑی اساس ہے اور منظور شدہ زراعتی اصلاح کے بل کے ذریعہ اس کو ختم کردیا جائے گا۔ ان کی زمینیں چھین لی جائیں گی۔ پرائیویٹ کمپنیاں کھیتی باڑی سنبھال لیں گی۔ منڈیاں اور ایم ایس پی کا بندوبست ختم ہوجائے گا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔