بنگلورو شہر کے تمام مجسموں کو تحفظ فراہم کرنے احتیاطی اقدامات: پو لیس کمشنر کمل پنت

Source: S.O. News Service | Published on 20th December 2021, 11:48 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍دسمبر(ایس او  نیوز) شہر کے پو لیس کمشنر کمل پنت نے کہا کہ شہر کے سیانکی تالاب کے احاطہ میں موجود چھتراپتی شیواجی کے مجسمہ کی تو ہین کے پیش نظر شہر بھر میں موجود مجسموں کو تحفظ فراہم کیا جا ئے گا۔

ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں کہیں بھی حالات کشیدہ نہ ہوں، اس کے لئے احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ شہر میں موجود مراٹھی طبقہ کے تعلیمی اداروں،ہاسٹلس،عمارتوں اور مہار اشٹرا کے بسوں کو کسی بھی طرح کا کو ئی نقصان نہ پہنچے اس کے لئے پو لیس بندوبست کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ زیادہ حساس علاقوں میں صورتحال کشیدہ نہ ہو اس کے لئے پو لیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔پو لیس کمشنرنے بتا یا کہ مراٹھی اور،کنڑا نواز تنظیموں کے قائدین کے ساتھ پو لیس مسلسل رابط میں ہے۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ وہ غلط افواہوں پر کان نہ دھریں۔انہوں نے بتا یا کہ شہر میں امن کی فضا کو دھکا پہنچا نے والے شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کے لئے انہوں نے متعلقہ تمام پو لیس تھانوں کے اعلیٰ افسران کو ہدایت دی ہے۔ پو لیس کمشنر نے کہاکہ شہر میں موجود تمام مجسموں سے قریب خفیہ کیمرے ٹھیک طرح سے کام کر رہے ہیں یا نہیں اس کی پو لیس اہلکار جانچ کر رہے ہیں،اس کے علاوہ پو لیس گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے،اور ضرورت پڑھنے پر احتیاطی اقدامات کئے جا ئیں گے۔ اس سلسلہ میں چند شر پسند عناصر کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پو لیس کمشنر کمل پنت نے بتا یا کہ سیانکی تالاب میں موجود چھترا پتی شیواجی کے مجسمہ کے اطراف واکناف خفیہ کیمروں کو نصب کیا گیاہے، اس کے علاوہ ایک کرناٹک اسٹیٹ ریزور پولیس (کے ایس آر پی) ٹکڑی کو مجسمہ کی حفاظت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...