لوگ بدانتظامی سے مر رہے اور یوگی حکومت اپنی پیٹھ تھپتھپانے میں مصروف: پرینکا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2020, 10:14 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،7؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ نے خطرناک نظارہ پیش کیا ہے۔ حالات دن بہ دن بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ گزشتہ دو دنوں سے ملک میں 90 ہزار سے زائد مریض اس وبا کی زد میں آ رہے ہیں۔ حکومت بھی اس انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ ایسا ہی حال بی جے پی حکمراں ریاست اتر پردیش کا ہے جہاں اب تک کورونا کے 2 لاکھ 66 ہزار 283 کیس سامنے آ چکے ہیں، لیکن یوگی حکومت اسے پھیلنے سے روکنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔

اتر پردیش کی حالت اتنی خراب ہے کہ اب یہ ریاست ہندوستان میں کورونا مریضوں کے معاملے میں پانچویں مقام پر ہے۔ ریاست میں اسپتال کی حالت بری ہو چکی ہے، بیڈ اور آئی سی یو بھرے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کا مناسب علاج نہیں ہو پا رہا ہے۔ ان مشکل حالات میں بھی یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ایسے بیان دے رہے ہیں جسے سن کر سبھی حیران ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے تو وزیر اعلیٰ کے بیان کو مضحکہ خیز ٹھہرایا ہے۔ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ "یو پی میں کورونا کے معاملے خطرناک شکل اختیار کر چکے ہیں۔ لکھنؤ کے اسپتالوں کے سبھی بیڈ اور آئی سی یو فل ہیں۔ بدانتظامی کی وجہ سے لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں۔ حکومت ان مسائل کا حل تلاش کرنے کی جگہ اپنی جھوٹی پیٹھ تھپتھپانے میں لگی ہے۔"

قابل ذکر ہے کہ پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ایک خبر بھی شیئر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کو لے کر ریاست میں سب سے زیادہ بری حالت راجدھانی لکھنؤ کی ہے۔ لکھنؤ میں کورونا وائرس نے اب تک کی سب سے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ ہفتہ کے روز شہر میں پہلی بار ایک دن میں 1000 سے زیادہ مریض ملے۔ اس کے ساتھ ہی لکھنؤ پہلا ایسا ضلع بن گیا ہے جہاں ایک ساتھ کورونا کے اتنے کیس سامنے آئے ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔