پرینکا گاندھی نے اتر پردیش میں غذائی قلت کے معاملہ پر یوگی حکومت کو گھیرا

Source: S.O. News Service | Published on 1st December 2021, 8:51 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،یکم دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے عدم تغذیہ کے شکار بچوں کی تعداد میں اضافے کو لے کر ریاست کی یوگی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ ریاست کے بچوں میں غذائیت پر دھیان دینے کے بجائے حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما نفرت انگیز تقاریر کرنے میں مصروف ہیں۔

اتر پردیش کے بچوں میں غذائی قلت کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو اجاگر کرنے والی میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے واڈرا نے بدھ کو کہا کہ ریاست میں غذائیت کی کمی کی وجہ سے صورتحال بگڑ رہی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ اطلاعات کے مطابق اتر پردیش میں ملک میں سب سے زیادہ 4 لاکھ غذائی قلت کے شکار بچے ہیں۔ اتر پردیش کی 60 سے زیادہ اسمبلی حلقوں میں غذائی قلت کی صورتحال خوفناک ہے۔ لیکن بی جے پی لیڈران ان مسائل پر بات نہیں کریں گے۔ ان کی تقریروں میں نفرت کی بات ہے، بچوں کی غذائیت کی بات غائب ہے۔

قابل ذکر ہے کہ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے اعداد و شمار کے حوالے سے شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں چھ ماہ سے چھ سال کی عمر کے 9.27 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ ان میں سے 3.98 لاکھ بچے اتر پردیش میں ہیں۔ یہی نہیں ایودھیا میں پانچ سال سے کم عمر کے پچاس فیصد سے زیادہ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔