مہینے کی پہلی تاریخ کو ہی عوام کو لگا جھٹکا، ایل پی جی سلنڈر 43.50 روپے تک مہنگا

Source: S.O. News Service | Published on 2nd October 2021, 10:57 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 2؍ اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)اکتوبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی عوام کو مہنگائی کا زبردست جھٹکا لگا ہے- ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 43.50روپے تک کا اضافہ ہوا ہے- سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے یکم اکتوبر سے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے- انڈین آئل کارپوریشن نے 19کلو گرام کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 43.50روپے فی سلنڈر تک کا اضافہ کر دیا ہے - اضافے کے بعد راجدھانی دہلی میں 19کلو گرام کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت 1693روپے سے بڑھ کر 1736.50روپے فی سلنڈر ہو گئی ہے-

تیل کمپنیوں نے عام آدمی کے استعمال میں آنے والے 14.2 کلو گرام کے بغیر سبسیڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے- دہلی میں 14.2 کلو گرام بغیر سبسیڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 884.50 روپے ہے- حالانکہ گزشتہ مہینے یعنی ستمبر ماہ میں تیل کمپنیوں نے گھریلو رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا تھا-

دہلی میں بغیر سبسیڈی والے 14.2 کلو گرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت بغیر تبدیلی کے 884.50روپے، کولکاتا میں 911روپے، ممبئی میں 884.50روپے اور چنئی میں 900.50روپے فی سلنڈر ہے- لیکن 19 کلو گرام کے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کے بعد دہلی میں اس کی قیمت 43.50 روپے اضافہ کے بعد 1736.50روپے، کولکاتا میں کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت 35 روپے اضافہ کے بعد 1805.50روپے، ممبئی میں 35.50 روپے اضافہ کے بعد 1685روپے، اور چنئی میں 36.50 روپے اضافہ کے بعد 1867.50روپے فی سلنڈر ہو گئی-

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔