بنگلورو تشدد معاملہ: جمعیۃ علماء کرناٹک مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے اور قیدیوں کی رہائی کیلئے جدوجہد کررہی ہے!

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2020, 8:15 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 17/ اکتوبر (ایس او نیوز/پریس ریلیز) گزشتہ دنوں شہر گلستان بنگلورو کے پر امن ماحول کو فرقہ پرست طاقتوں نے رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کے ذریعہ بگاڑنے کی کوشش کی۔ جسکی کی وجہ سے شہر کا نہ صرف ماحول خراب ہوا بلکہ تشدد کا واقعہ پیش آگیا۔ جس کے زد میں بہت سارے بے قصور مسلمانوں کی گرفتاریاں عمل میں آئیں۔جن میں سے اکثر یومیہ مزدور اور اپنے اپنے گھروں کے ذمہ دار افراد تھے، جنکی گرفتاری کے بعد ان کے گھر فقر و فاقہ کی آماجگاہ اور ظلم و ستم کی منہ بولتی تصویریں پیش ہیں۔ ان گرفتار شدہ نوجوانوں میں سرکاری قانون کے لحاظ سے ناقابل گرفت اسٹوڈنٹ بھی تھے جن کو بعد میں جمعیۃ علماء کرناٹک اور دیگر وکلاء کی کوششوں سے رہائی حاصل ہوئی۔

مذکورہ بالاخوف و ہراس کے ماحول میں میدان میں اتر کر گرفتار شدہ افراد کے محلوں اور گھروں تک پہنچ کر انکے ساتھ کھڑا ہونا ایک بڑا چیلنج تھا۔ ایسی صورت حال میں جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی صاحب کے حکم پر جمعیۃ علماء کرناٹک نے نہ صرف متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا بلکہ تقریباً تمام متاثرین کے گھروں تک پہنچ کر ان مستحق افراد کی پریشانیوں کو سن کر اس کے موافق ضروریات کی تکمیل کیلئے اقدام کیا۔

اسی ضمن میں جمعیۃ علماء کرناٹک نے سیاسی قائدین خصوصاً کرناٹکا کانگریس پارٹی کے سابق صدر جناب دنیش گنڈو راؤ، مینارٹیس چیئرمین جناب عبد العظیم، کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ جناب سدرا میا، رکن کونسل نصیر احمد سے ملاقات کرکے متاثرہ علاقہ ڈی جے ہلی، کے جے ہلی، تھنی سندرا وغیرہ میں پولیس کی پر تشدد کارروائی کے نتیجے میں گرفتار بے قصوروں کی رہائی کا پر زور مطالبہ کیا۔

جس کے بعد اسمبلی سیشن میں جناب سدرامیا اور جناب نصیر احمد و دیگر نے بھی حکومت سے ان بے گناہ افراد کی گرفتاری اور پولیس کے ظلم و بربریت پر سوال اٹھاتے ہوئے بے قصوروں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ایسے حالات میں جمعیۃ علماء کرناٹک کے صدر مولانا عبد الرحیم رشیدی اور جنرل سیکرٹری جناب محب اللہ خان امین و دیگر اراکین جمعیۃ علماء نے متاثرہ علاقے کا دورہ کرکے گھر گھر پہنچ کر تفصیلی جائزہ لے کر ڈرے سہمے لوگوں کی ہمت بندھا کر انکی ضروریات کے پیش نظر اب تک تقریباً ایک سو سے زائد گھرانوں کو راشن کٹ کے ذریعہ تعاون کیا ہے اور کہا ہیکہ مستحق افراد کی رہائی تک تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔ نیز گرفتار شدہ معصوم افراد کی رہائی کیلئے بھی جمعیۃ علماء خوب جدوجہد کررہی ہے۔

اس سلسلے میں جمعیۃ علماء کرناٹک و جمعیۃ علماء ضلع بنگلورو کے اراکین اور دیگر وکلاء و تنظیمیں برابر مشورہ کررہی ہیں۔ اور جہاں جہاں ضرورت ہے وہاں وہاں جمعیۃ علماء پہنچ رہی ہے اور ہر طرح کا تعاون کررہی ہے اور آگے بھی دینے تیار ہے۔ اللہ کی ذات سے امید ہیکہ بے قصوروں کی جلد رہائی عمل میں آئے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...