پرشانت کشور نے پھر ممتا کی فتح کو یقینی قرار دیا، یہ چیلنج بھی دہرایا کہ زعفرانی پارٹی بنگال میں 2ہندسی عدد پار نہیں کرپائیگی

Source: S.O. News Service | Published on 28th February 2021, 12:35 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ،28؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ممتا بنرجی کی انتخابی مہم کی حکمت عملی تیار کرنے والے پرشانت کشور نے اپنے اس  چیلنج کو دہرایا ہے کہ مغربی بنگال میں ایک بار پھر ممتا بنرجی ہی اقتدارمیں واپس آئیں گی۔  اس سے قبل وہ ایک ٹویٹ میں دعویٰ کرچکے ہیں کہ بنگال میں بی جےپی کے اراکین اسمبلی کی تعداد 2؍ ہندسی عدد بھی پار نہیں کرپائے گی یعنی 100؍ تک بھی نہیں پہنچ پائے گی۔

سنیچر کو اپنے اس  چیلنج کو دہراتے ہوئے انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہیں2؍ مئی کو (جب انتخابی نتائج آئیں  گے)ان کا آخری ٹویٹ یاد دلادیا جائے۔  انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ ریاست کے عوام اپنی بیٹی کو واپس لانا چاہتے ہیں مئی کو ہمارے ہی حق میں نتائج آئیں گے ۔ پرشانت کشور کے مطابق’’ہندوستان میں جمہوریت کی ایک اہم لڑائی مغربی بنگال میں لڑی جائیگی۔ یہاں  کے عوام اپنے پیغام کے ساتھ تیار ہیں۔ وہ صحیح کارڈ دکھانے کافیصلہ کرچکے ہیں۔‘‘اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’’بنگال کو صرف اپنی بیٹی چاہئے‘‘ کا نعرہ دہراتے ہوئے یاد دہانی کرائی ہے کہ ’’2؍ مئی کو مجھے میرے سابقہ پیغام کیلئے    جوابدہ ٹھہرائیے گا۔‘‘

اپنے سابقہ ٹویٹر پیغام میں  پرشانت کشور نے کہاتھا    کہ  ’’اگر بی جے پی نے 2021ء کے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں دو ہندسوں کو عبور کیا تو وہ ٹویٹر چھوڑ دیں گے۔‘‘  ان  کے اس ٹویٹ کے جواب میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں294؍ سیٹوں میں سے200؍ سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا ہدف مقرر کیا  ہے۔ بی جےپی  نے پرشانت کشور کے دعوؤں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مغربی بنگال کی حقیقی صورتحال سے واقف نہیں ہیں۔ بنگال میں 29؍ اپریل تک8؍ مرحلوں میں الیکشن ہوں گے۔ 

 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔