سری لنکا بم دھماکوں کے بعد بنگلوروشہر کے عبادتگاہوں میں سخت سکیورٹی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2019, 11:22 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،26؍اپریل(ایس او نیوز) سری لنکا کے کولمبو میں پیش آئے بم دھماکوں کے بعد شہر بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ پولیس کمشنر سنیل کمار کی قیادت میں آج اس خصوص میں مساجد ، گرجا گھروں ،مندروں اور ہوٹلوں کے علاوہ شاپنگ مالس وغیرہ کے ذمہ داروں اور سکیورٹی اہل کاروں کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ چونکہ کولمبو میں عبادتگاہوں اور شاپنگ مالوں کے قریب ہی بم دھماکے ہوئے تھے، اس لئے احتیاطی اقدامات کے طور پر ان مقامات پر شہر بھر میں سکیورٹی الرٹ کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ آج منعقدہ اجلاس میں شہر کی اہم مساجد سمیت دیگر عبادتگاہوں کے سینکڑوں ذمہ داروں نے حصہ لیا ، جس میں پولیس نے عبادتگاہوں میں کئے گئے سکیورٹی انتظامات وغیرہ کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے ذمہ داروں کو مشورہ دیا کہ وہ نجی طور پر عبادتگاہوں کے روبرو سکیورٹی انتظامات کریں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنانے کے علاوہ کبھی کسی پر شبہ ہوتو فوری طو ر پر مقامی پولیس تھانہ کو مطلع کریں ۔ شہر کے شاپنگ مالوںکے علاوہ عبادتگاہوں میں روزانہ ہزاروں افراد کی آمد ورفت ہوتی ہے اور شر پسند عناصر ہجومی مقامات کو ہی نشانہ بنارہے ہیں۔ ایسے میں ان مقامات پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیاگیا۔ کولمبو کے شانگریلا ہوٹل میں سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی کے باوجود شرپسندوں نے بم دھماکے کئے تھے، جس کے پیش نظر شہر بھر کے اہم ہوٹلوں میں داخلے کے موقع پر ہی سخت جانچ کرنے اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اجلاس میں اس بات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا کہ تمام عبادتگاہوں کے دروازوں میں میٹل ڈیٹکٹر نصب کئے جائیں۔ پولیس نے بتایاکہ شرپسند عناصر سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد ہی دھماکوں جیسی حرکت کرتے ہیں ، ایسے میں ہر کسی کو چاہئے کہ وہ محتاط رویہ اختیار کرے۔ پولیس کمشنر نے بتایاکہ سکیورٹی کے معاملے میں پولیس کے ذریعے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 

اسی طرح ذمہ داروں کو بھی چاہئے کہ وہ پولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔ اور ہر بات پر پولیس پر ہی منحصر نہ رہیں۔ جتنا کچھ ہوسکے اپنی جانب سے اقدامات کئے جائیں۔ انہوںنے عوام کی جانچ کرنے والوں کو تربیت فراہم کرنے کے علاوہ افزود سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کامشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کہیں پولیس سکیورٹی کی ضرورت پڑے تو مقامی تھانے سے رجوع ہوں ۔عوامی بھیڑ بھاڑ کو دیکھتے ہوئے درکار سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر اڈیشنل کمشنرس سیمنت کمار سنگھ، بی کے سنگھ، الوک کمار ، ہری شیکھرن کے علاوہ ڈی سی پی عبدالاحد ، ششی کمار، راہل کمار، کلا کرشنا سوامی، روی چننا ور، ایشا پنت اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...