مسلم نوجوان آگے آئیں، محکمہ پولیس میں اپنا مستقبل بنائیں، کرناٹک کے شیموگہ میں جاری ہے بیداری و تربیتی پروگرام

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2020, 9:57 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍ستمبر (ایس او نیوز) کرناٹک میں ان دنوں بڑے پیمانے پر محکمہ پولیس میں بھرتیاں ہورہی ہیں۔ پولیس کے اعلی عہدوں سمیت مختلف زمروں کی اسامیوں کیلئے تقریباً 22 ہزار امیدواروں کی تقرری عمل میں لائی جارہی ہے۔ فزیکل ٹسٹ، تحریری امتحانات اور انٹرویوز کے ذریعہ امیدواروں کی بھرتیاں ہونے والی ہیں۔ اس سلسلے میں اقلیتی نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے، بالخصوص مسلم نوجوانوں کو محکمہ پولیس کی جانب راغب کرنے کیلئے کرناٹک کے شیموگہ شہر میں منفرد کوشش دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہاں کے اردو روزنامہ آج کا انقلاب اور سٹیزن یونائیٹیڈ مومنٹ نے مل کر نوجوانوں کو مفت پولیس ٹریننگ فراہم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

شیموگہ کے مسلم ہاسٹل میں 100 سے زائد نوجوانوں کو مفت قیام و طعام کے ساتھ تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ اردو روزنامہ ’آج کا انقلاب’ کے ایڈیٹر مدثر احمد نے کہا کہ یہ خدمت بلا لحاظ مذہب و ملت انجام دی جارہی ہے۔ مدثر احمد نے کہا کہ پولیس محکمہ میں مسلمانوں کی نمائندگی کافی کم ہوتی ہے۔ محکمہ کے متعلق غلط فہمیاں بھی پائی جاتی ہیں۔ مسلم طبقہ کا رجحان پولیس سروس کی جانب کم ہی رہا ہے۔ اس کمی کو محسوس کرتے ہوئے سٹیزن یونائیٹیڈ موومنٹ اور روزنامہ ’آج کا انقلاب’ نے مل کر پہلے بیداری مہم شروع کی۔

پولیس کی مختلف اسامیوں کیلئے تعلیمی لیاقت اور اہلیت رکھنے والے نوجوانوں کو اس ضمن میں آگاہ کیا۔ خواہش مند امیدواروں کو  آن لائن درخواستیں بھرتی کرنے کیلئے ترغیب دی۔ اس کے بعد 100 سے زائد امیدواروں کو مفت تربیت کیلئے منتخب کیا گیا۔ ان میں چند خواتین اور برادران وطن کے بھی چند امیدوار شامل ہیں۔ نہ صرف شیموگہ بلکہ دیگر شہروں کے نوجوان یہاں پہونچ کر تربیت حاصل کررہے ہیں۔ مقامی کوچنگ سینٹر سے اشتراک کرتے ہوئے یہ فزیکل اور تحریری امتحانات کیلئے تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ سٹیزن یونائیٹیڈ موومنٹ کے کنوینر مزمل احمد نے کہا کہ پولیس عہدوں کیلئے شروع کئے گئے ٹریننگ پروگرام سے زیادہ تر غریب اور دیہاتوں کے نوجوان استفادہ کر رہے ہیں۔ نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر مذاہب کے نوجوانوں کو بھی پولیس امتحانات کی تربیت دی جارہی ہے۔

مزمل احمد نے کہا کہ سٹیزن یونائیٹیڈ موومنٹ نے کورونا کی وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کرنے، مالی اور طبی مدد فراہم کرنے جیسے فلاحی کام انجام دیئے ہیں۔ جیسے ہی پولیس محکمہ میں تقرریوں کا اعلان کیا گیا۔ اس ادارے نے بیداری اور تربیتی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ لیا۔ ایک واٹس ایپ گروپ قائم کرتے ہوئے خواہش مند امیدواروں کی رہنمائی کی گئی۔ منتخب امیدواروں کیلئے قلیل مدتی ٹریننگ کا آغاز کیا گیا ہے، جو پولیس سرویس کیلئے ہونے والے امتحانات تک جاری رہے گی۔ روزنامہ آج کا انقلاب کے مدیر مدثر احمد نے کہا کہ پولیس کا محکمہ ایک وسیع دائرہ رکھتا ہے۔ مرد اور خواتین دونوں اس محکمہ میں شامل ہوکر ملک اور سماج کی خدمت انجام دے سکتے ہیں۔ اپنے مستقبل کو روشن بناتے ہوئے خاندان کیلئے سہارا بن سکتے ہیں۔ عام طور پر مسلم طبقہ کا رجحان میڈیکل، انجینئرنگ کی جانب رہتا ہے۔ پولیس سرویس کی اہمیت اور فوائد سے بھی نوجوانوں کو واقف کروانے کی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...