وزیر اعظم کے عہدہ پر بیٹھے شخص کو جھوٹ بولنے اور ملک کو ورغلانے سے پرہیز کرنا چاہیے: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2020, 2:08 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مودی حکومت کے ذریعہ زرعی بل کی مخالفت میں آوازیں تیز ہونے لگی ہیں۔ ایک طرف مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے کسانوں کے حق میں مودی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے، اور دوسری طرف کانگریس لگاتار مودی حکومت کے ذریعہ پیش کردہ زرعی بل کے نقصانات شمار کرا رہی ہے۔ آج کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے اس تعلق سے ایک پریس کانفرنس بھی کیا جس میں کہا کہ "وزیر اعظم کے اعلیٰ عہدہ پر بیٹھے شخص کو جھوٹ بولنے، ملک کو ورغلانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ایسا کوئی بھی کام وزیر اعظم کے لیے قابل مذمت اور بری بات ہے، لیکن بدقسمتی سے یہ کہنا پڑے گا کہ نریندر مودی جی ملک سے جھوٹ بول رہے ہیں، پی ایم مودی جی جھوٹے ہیں، کسان مخالف ہیں، کھیت-مزدور مخالف ہیں، کھیت کھلیان پر حملہ بول رہے ہیں، کھیتی پر حملہ بول رہے ہیں۔"

رندیپ سرجے والا نے پریس کانفرنس کے دوران مودی حکومت سے سوال کیا کہ کسان کا ایم ایس پی ختم کرنے کی سازش قانون کے ذریعہ وہ کیوں کر رہی ہے؟ کانگریس ترجمان نے کہا کہ "مودی جی اور ان کے وزیر نریندر سنگھ تومر جی دونوں ہی کھیتی نہیں کرتے، دونوں کے نام ایک انچ کھیتی کی زمین نہیں، وہ ہمیں اور ملک کے کسان کو بتا رہے ہیں کہ ایم ایس پی جاری رہے گا۔ مودی جی یہ بتائیے کہ ایم ایس پی کیسے دیں گے اور کہاں دیں گے؟ کیوں کہ منڈیاں تو ختم ہو جائیں گی، منڈیوں میں تو کسان کی پیداوار آئے گی ہی نہیں، تو ایم ایس پی کہاں ملے گا اور کیسے ملے گا؟" انھوں نے ساتھ ہی یہ سوال بھی کیا کہ "آپ کہتے ہیں کہ کسان جا کر بڑے بڑے صنعت کاروں کے گودام میں اپنی فصل فروخت کرے گا، یا اس کے کھیت میں فصل فروخت ہوگی، تو کیا فوڈ کارپوریشن آف انڈیا 62 کروڑ کسانوں کے کھیت میں ایم ایس پی دینے جائے گی؟"

رندیپ سرجے والا نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ "مودی جی، آپ کہتے ہیں کہ کسان اپنی فصل ملک میں کہیں بھی فروخت کر سکتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کسان پہلے سے ہی اپنی فصل کہیں بھی فروخت کر سکتا ہے۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ 86.2 فیصد کسان 5 ایکڑ زمین کا مالک بھی نہیں، ملک کا 60 فیصد کسان 2 ایکڑ زمین کا مالک ہے، اس 2 ایکڑ زمین کے مالک کسان کے پاس تو گاؤں سے اے پی ایم سی کے منڈی تک جانے کا بس کرایہ بھی نہیں۔ جس کے پاس بس کا کرایہ بھی نہیں، وہ پنجاب سے مدراس اور مدراس سے کولکاتا اپنی فصل کیسے لے جا کر فروخت کرے گا؟"

آخر میں کانگریس ترجمان سرجے والا نے پی ایم مودی پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ "کھیتی کھائیں، کسان کو ستائیں، مزدور کو رلائیں، پونجی پتیوں کو پیسہ کمائیں، تو نریندر مودی کہلائیں۔" ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ "مودی جی، آپ مٹھی بھر پونجی پتیوں کے ہاتھ کھیتی اور کسانوں کو گروی رکھنا چاہتے ہیں، یہ نامنظور ہے۔ ایک آخری بات کہیں گے... کروکشیتر کی جنگ میں، اس دھرم یُدھ میں فوجیں آمنے سامنے کھڑی ہیں، کورو نریندر مودی حکومت ہیں، پانڈو اس ملک کا کسان اور کھیت مزدور ہیں۔ کانگریس اس کسان کے ساتھ پانڈووں کی طرف کھڑی ہے۔"

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔