ہندوستان کی طرف نگاہ اٹھانے والوں کو مناسب جواب دیا جائے گا: مودی

Source: S.O. News Service | Published on 15th August 2020, 12:01 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) پی ایم نریندر مودی نے آج چین اور پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ ہندوستان کی طرف نگاہ اٹھانے والوں کو مناسب جواب دیا جائے گا اور لداخ میں دنیا نے اس کی جھلک دیکھی ہے۔ پی ایم مودی نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے پرچم کشائی کے بعد ملک سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک وطن کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے جوش و جذبے سے لبریز ہے۔ مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ تقریبا تین ماہ تک جاری رہنے والے تنازع پرانہوں نے کہا’’ایل او سی سے لیکر ایل اے سی تک ملک کی خودمختاری و سالمیت پر جس کسی نے آنکھ اٹھائی ہے ملک نے ،ملک کی فوج نے اس کا اسی زبان میں جواب دیا ہے‘‘۔

تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی خودمختاری کا وقار ہمارے لئے سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا’’ملک کے بہادر فوجی مادر وطن کی حفاظت کے لئے کیا کر سکتے ہیں ، ملک کیا کرسکتا ہے ، دنیا نے لداخ میں دیکھ لیا ہے۔ انہوں نے چینی فوجیوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان بہادر فوجیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے دفاع کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس نے الیکٹورل بونڈ اسکیم کو ’پردھان منتری ہفتہ وصولی یوجنا‘ کا نام دیا

الیکٹورل بونڈ معاملے میں حکومت پر حملہ تیز کرتے ہوئے پیر کو کانگریس نے اسے پوری اسکیم کو ’’پردھان منتری ہفتہ وصولی یوجنا‘‘ کا نام دیا۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور میڈیا شعبے کے انچارج جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ ۲۱؍ ایسی کمپنیاں  جن کو سی بی آئی، ای ڈی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہوں لوک سبھا انتخابات: ٹی ایم سی کا مطالبہ

  ٹی ایم سی کے سینئر لیڈر ڈیرک اوبرائن نے مطالبہ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جمہوری اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ڈیرک اوبرائن نے الیکشن کمیشن پر بھی سنگین سوالات اٹھائے۔ ڈیرک اوبرائن نے منگل کو ایک سوشل ...

6 ریاستوں کے داخلہ سیکریٹری اور بنگال کے ڈی جی پی کا تبادلہ

انتخابی تاریخوں کے اعلان کے ۲؍ دن بعد الیکشن کمیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ۶؍ ریاستوں کے داخلہ سیکریٹریز، مغربی بنگال کے ڈی جی پی اور ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔ اس دوران مغربی بنگال میں جہاں نئے ڈی جی پی کااعلان ہوگیا ہے وہیں  اس ...

گجرات یونیورسٹی میں تراویح کے دوران حملہ کرنے والوں کو فرارکا موقع پولیس نے ہی دیا؛ غیر ملکی طلبہ کا الزام

اس بات کا احساس ہونے کے بعد کہ گجرات یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبہ کے ساتھ بھگوا عناصر کی مار پیٹ کا معاملہ بین الاقوامی نوعیت کا ہے، احمدآباد پولیس نے اتوار کو ۲؍ افراد کو اور پیر کو مزید ۳؍ افراد کو گرفتار کرلیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے باقاعدہ بیان جاری کرکے یقین دہانی کرائی ...

سپریم کورٹ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دائر 200 سے زائد درخواستوں پر سماعت

  سپریم کورٹ آج شہریت ترمیمی قانون 2019 کے خلاف دائر 200 سے زیادہ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ شہریت ترمیمی قانون کے اصولوں کے نفاذ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی تین ججوں کی بنچ اس کیس کی سماعت ...

وزیراعظم کے واٹس ایپ پیغام پر اپوزیشن کا اعتراض، الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

حزب اختلاف کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خط کو وائٹ واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو بھیجے جانے کے سلسلہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں انہوں نے 'ترقی یافتہ ہندوستان' کی تعمیر کے لیے عوام سے حمایت طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتخابی ...