مودی30؍مئی کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th May 2019, 10:33 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،27؍مئی (ایس او نیوز؍یواین آئی) نریندرمودی 30مئی کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔ان کے ساتھ مرکزی وزارتی کونسل کے ارکان بھی حلف لیں گے۔راشٹر پتی بھون کے مطابق صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند 30مئی کو شام 7بجے راشٹر پتی بھون میں منعقد ہونے والی تقریب میں مودی اور وزارتی کونسل میں ان کے رفقا کو حلف دلائیں گے۔بھارتیہ جنتاپارٹی کی قانون ساز پارٹی نے ہفتہ کو مودی کو اپنا لیڈر منتخب کیاتھا جس کے بعد قومی جمہوری اتحاد کی قانون ساز پارٹی نے بھی انھیں اپنا لیڈر منتخب کیا۔ این ڈی اے کالیڈر منتخب ہونے کے بعد مسٹر مودی نے ہفتہ کی رات کوہی صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کرکے نئی حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا، جس کے بعد صدرجمہوریہ نے انھیں وزیراعظم نامزد کیا اور نئی حکومت بنانے کے لیے مدعو کیا۔ساتھ ہی صدر جمہوریہ نے ان سے حلف لینے کی تاریخ اور وقت بتانے اور دیگر وزرا کی فہرست پیش کرنے کو بھی کہا۔ پارلیمان کے سنٹرل ہال میں این ڈی اے کے نومنتخب ارکان پارلیمنٹ کی میٹنگ میں بی جے پی صدر امت شاہ نے مودی کو پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کرنے کی تجویز پیش کی۔

بی جے پی کے سینئر لیڈروں راج ناتھ سنگھ اور نتن گڈکری نے اس کی تائید کی اور اسکے بعد پارٹی کے سبھی نومنتخب ارکان پارلیمان نے ہاتھ اٹھاکر اور میزیں تھپ تھپاکر تجویز کی حمایت کی۔ مودی مسلسل دوسری بار وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔سال 2014میں پہلی بار وزیراعظم بنے مودی کی یہ دوسری مدت کار ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔