بنگلورو،کلبرگی اوربیدرمیں سخت احتیاط اپنانے وزیراعظم کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 18th March 2021, 12:57 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 18؍مارچ(ایس او نیوز)کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے چہارشنبہ کے روز وزیر اعظم کے ساتھ ویڈیوکانفرنسنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست میں بڑھتے ہوئے معاملات کے تناظر میں کرناٹک حکومت سے بنگلورو، کلبرگی اور بیدر پر خصوصی توجہ دینے کو کہا ہے۔ ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے وزرائے اعلیٰ ملک میں کووِڈ 19 صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے ایڈی یورپا کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک سے ان خطوں میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسوں کے پیش نظر بنگلور، کلبرگی اور بیدر پر توجہ دینے کو کہا ہے۔ایڈی یورپا نے صحافیوں کو یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم نے ان تینوں اضلاع پر جس وجہ سے زور دیا اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کااضلاع کاتعلق مہاراشٹرسے پڑتاہے، کیونکہ یہ تینوں ہی جگہیں مہاراشٹرا - کرناٹک سرحد پر واقع ہیں۔ چونکہ مہاراشٹر کووِڈ 19 میں حالیہ بحالی کا سامنا کر رہا ہے، کرناٹک نے مہاراشٹر اور کیرلا سے آنے والے مسافروں کے لئے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیاہے۔

ایڈی یورپا نے پی ٹی آئی کو بتایا جیسے جیسے بنگلور، کلبرگی اور بیدر میں معاملات چل رہے ہیں جو مہاراشٹرا کی سرحد پر واقع ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم سے ان تینوں اضلاع پر توجہ دینے کو کہا۔ وزیر اعلیٰ نے ویڈیوکانفرنسنگ کے دوران وزیر اعظم مودی کو کرناٹک کی طرف سے ہر روز تین لاکھ افراد کو کووِڈویکسین دینے کی تیاری اور بنگلورو میں تین کووِڈ کیئر سنٹر کھولنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ہم نے بنگلورو میں تین کووِڈ کیئر سنٹر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔منگل کے روز کرناٹک میں پچھلے تین ماہ میں روزانہ کووڈ 19 کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...