ای ڈی حراست میں رہتے ہوئے کیجریوال کوئی بھی سرکاری حکم نہ کریں جاری، ہائی کورٹ میں عرضی داخل

Source: S.O. News Service | Published on 27th March 2024, 11:53 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ای ڈی کی حراست میں ہیں اور وہیں سے وہ حکومت چلا رہے ہیں۔ کچھ ہدایات انھوں نے حراست میں رہتے ہوئے جاری کی ہیں جس پر سوال کھڑے ہونے لگے ہیں۔ اس درمیان دہلی ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ عرضی داخل کی گئی ہے جس میں کیجریوال کو ای ڈی کی حراست میں رہنے کے دوران کوئی بھی حکم جاری کرنے سے روکنے کی گزارش کی گئی ہے۔ ساتھ ہی مفاد عامہ عرضی میں ٹائپسٹ، کمپیوٹر، پرنٹر جیسی تمام چیزیں انھیں دستیاب نہ کرانے کی بھی گزارش کی گئی ہے۔

عرضی دہندہ نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ ای ڈی کو شکایت درج کرنے، جانچ کرنے اور اروند کیجریوال پر مقدمہ چلانے کی ہدایت دی جائے کہ پولیس حراست میں ان کے ذریعہ جاری کردہ حکم دہلی کی وزیر آتشی کے پاس کس طرح پہنچے۔ عرضی دہندہ سرجیت سنگھ یادو نے ایڈووکیٹ ششی رنجن کمار سنگھ اور مہیش کمار کے ذریعہ یہ مطالبہ دہلی ہائی کورٹ کے سامنے رکھا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ اروند کیجریوال حراست میں ہدایات اور احکام جاری کرتے وقت ہندوستانی آئین کے تیسرے شیڈول کے تحت انھیں دی گئی رازداری کے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسی عرضی دہندہ نے حال ہی میں دہلی ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ عرضی داخل کی تھی جس میں دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کو دہلی حکومت کے وزیر اعلیٰ عہدہ سے ہٹانے کی گزارش کی گئی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ کیجریوال کی گرفتاری کے بعد دہلی حکومت کی وزیر آتشی نے 21 مارچ 2024 کو کئی چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیجریوال اپنے عہدہ سے استعفیٰ نہیں دیں گے اور ضرورت پڑنے پر انتخاب لڑیں گے۔ عرضی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کیجریوال کے وزیر اعلیٰ بنے رہنے سے قانونی عمل میں رخنہ پیدا ہوگا جس سے ریاست میں آئینی نظام ٹوٹ سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...