سنگھ پریوار کے شرپسندوں اور لیڈروں کے خلاف کارروائی کرنے پاپولر فرنٹ کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2022, 11:42 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 20؍جنوری (ایس او نیوز؍راست) پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) کے جنرل سکریٹری ناصر پاشا ہ نے گدگ ضلع کے نرگند میں بے قصور مسلم نوجوان کے وحشیانہ قتل پر سنگھ پریوار کے لیڈروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے ناصر پاشاہ نے بتایا کہ سمیرشاہ پور، جو روزی روٹی کے لئے ہوٹل چلاتا تھا، رات کو کام ختم کرنے کے بعد اپنے دوست شمشیر کے ساتھ گھر لوٹتے وقت سنگھ پریوار کے بدمعاشوں نے مہلک ہتھیاروں سے ان پر حملہ کیا ہے۔ شدید حملے کے باعث سمیر کی وفات ہوگئی اوردوسرا دوست زندگی و موت کی کشمکش میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ دن پہلے اسی مقام پر آر ایس ایس کے کارکنوں نے جان بوجھ کر مسلم نوجوان سے اپنی گاڑی ٹکرانے کے بعد معمولی جھگڑا کیا تھا۔ اس کے بعد سنگھ پریوار کے تقریباً40 افراد کا گروہ اکٹھا ہوا اور اس مسلم محلہ میں گھس کر دھمکیاں دیں تھیں۔ اس وقت دونوں گروپوں میں تصادم بھی ہوا۔ اس واقعہ کے بعد سنگھ پریوار نے شہر میں تقریباً 2 کلومیٹر تک طویل ریلی نکالی اور اس میں راستے بھر نفرت انگیز اور مسلم مخالف نعرے لگائے گئے، اور سنگھ پریوار کے لیڈروں نے پولیس تھانے کے احاطے میں جمع ہو کر فرقہ وارانہ اشتعال انگیز تقریریں کیں۔

انہوں نے بتایا کہ سنگھ پریوار نرگند میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے اور پر امن ماحول کو خراب کرنے کی مسلسل کوشش کرتا آرہا ہے۔ اسی طرح مولانا آزاد اردو اسکول میں بھی غیر قانونی طور پرداخل ہوکر مسلم طلبہ اور اساتذہ کو ہراساں کرنے کی تازہ ترین مثال ہے۔ یہ واضح ہے کہ سنگھ پریوار کے لیڈروں کی نفرت انگیز تقریر سے متاثر ہو کر ہی ان بدمعاشوں نے مسلم نوجوانوں پر وحشیانہ حملہ کیا ہے۔ ناصر پاشاہ نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں محکمہ پولیس فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری کے ساتھ اس حملہ کی ترغیب دینے والے لیڈروں پر بھی کارروائی کرے۔ اس علاقے میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے سنگھی غنڈوں کی جانب سے کی جانے والی غنڈہ گردی پر روک لگانی چاہئے۔اور حکومت کو حملہ کے شکار دونوں نوجوانوں کے متاثرین خاندان کو 25 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کرنا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...