لوگ سوشل میڈیا پر فرقہ ورانہ تناؤ کا سبب بننے والا مواد مشتہر نہ کریں: جموں پولیس

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2020, 10:40 PM | ملکی خبریں |

جموں،26؍نومبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) جموں پولیس نے لوگوں کو سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ تناؤ کا موجب بننے والا مواد مشتہر کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 'لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا یا دوسرے کسی بھی پلیٹ فارم پر ایسی ویڈیو، آڈیو یا تصویر مشتہر نہ کریں جس سے فرقہ وارانہ تناؤ بھڑکنے کا اندیشہ ہو'۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سوشل میڈیا سائٹس پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جو ایسا کرنے کے مرتکب پائے جائیں گے۔

موصوف نے لوگوں سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'لوگوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور اگر وہ کسی کو بھی سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ تناؤ بھڑکانے کا موجب بننے والا مواد اپ لوڈ کرتے ہوئے دیکھیں تو وہ پولیس کو فوراً مطلع کریں'۔ دریں اثنا بٹھنڈی کی سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کی۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ علاقے میں حالات نارمل ہیں اور لوگوں کو افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش کے چلتے سو فٹ لمبا بورڈ گرنے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوگئی 14؛ 80 زخمی

ممبئی میں پیر دوپہر گردو غبار کے طوفان کے نتیجے میں سو فٹ لمبا بورڈ/ ہورڈنگ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد  بڑھ کر 14 ہو گئی ہے ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج منگل صبح  بورڈ کے نیچے  ملبے سے مزید پانچ لاشیں نکالی گئی ہیں ، جہاں سو سے زائد لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں نو ریاستوں کے ساتھ جموں و کشمیر میں ہوئی پولنگ؛ 67.71 فیصد ووٹنگ درج

چوتھے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں پیر کو جن نو ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام (جموں و کشمیر) میں ہوئی جملہ 96 لوک سبھا سیٹوں کی  پولنگ میں الیکشن کمیشن کی دی گئی جانکاری کےمطابق 67.71 فیصد  ووٹنگ درج کی گئی ہے۔

لوک سبھا انتخابات کا چوتھا مرحلہ ؛ حیدر آباد میں بی جے پی امیدوار کے خلاف کیس درج، برقع پوش خواتین سے بدسلوکی کا الزام، ویڈیو وائرل

حیدر آباد پولیس نے آج حیدر آباد لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ کے درمیان بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کے خلاف کئی دفعات میں معاملہ درج کیا ہے۔ دراصل مادھوی لتا کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ ایک بوتھ پر  برقع پوش  کچھ مسلم خاتون ووٹرس سے ان کے چہرے کا نقاب ہٹانے کہہ رہی تھیں۔ ...

سماج وادی پارٹی کے افضال انصاری کا معاملہ: ہائی کورٹ میں سماعت ملتوی، افضال اور ان کی بیٹی دونوں نے غازی پور سے داخل کیا پرچۂ نامزدگی

اتر پردیش کی غازی پور سیٹ سے سماجوادی پارٹی امیدوار افضال انصاری کی گینگسٹر معاملے میں ملی چار سال کی سزا کے خلاف عرضی پر آج ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی اور پھر آئندہ پیر یعنی 20 مئی تک کے لیے اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس درمیان غیر یقینی والی حالت کو دیکھتے ہوئے افضال ...

ہیمنت سورین کی گرفتاری کے خلاف داخل عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی سے 17 مئی تک جواب طلب کیا

سپریم کورٹ نے 13 مئی کو ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مبینہ اراضی گھوٹالہ سے منسلک منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) اور سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری کو چیلنج دینے والی عرضی پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے 17 مئی تک جواب مانگا ہے۔