آئین نے ہی ایک چائے بیچنے والے کو وزیر اعظم کا عہدہ دیا؛ بیدر ضلع کے بسواکلیان میں سیاہ قوانین کے خلاف جلسہ عام ۔ سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا و دیگر کا خطاب

Source: S.O. News Service | Published on 25th February 2020, 1:28 PM | ریاستی خبریں |

 بیدر،25/فروری (ایس او نیوز) بیدر شہر کے تعلقہ اسٹیڈیم میں کل شام جوائنٹ ایکشن کمیٹی بسواکلیان کے زیر اہتمام مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کئے گئے سیاہ قوانین سی اے اے ، این آر سی ، این پی آر کے خلاف جلسہ عام منعقد ہوا۔جس میں بسواکلیان کے علاوہ ضلع بیدر ، کلبرگی ، عمرگہ ، سولہ پور، لاتو، نیلنگہ سے بھی عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جلسہ سے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا ، مجتبیٰ فاروق آل انڈیا کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی ، رچا سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی ناکامیوں پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اقتدار کے نشہ میں ملک کے آئین کے خلاف کام کررہی ہے، مختلف آئین مخالف قوانین کے ذریعہ ملک کی عوام کو پریشان کررہی ہے۔ سیاہ وہ آئین مخالف قوانین کے خلاف جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ مرکزی حکومت ان سیاہ قوانین کو واپس نہیں لے لیتی ۔ہم سب کو مل کر ملک کے آئین کی حفاظت کرنی ہے۔ یہ آئین ہی کی بدولت ہے کہ ایک چائے بیچنے والا شخص وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز ہے اور دلت ذات کے تعلق رکھنے والا شخص صدر ہند کے عہدہ پر فائز ہے، یہی ہمارے آئین کی خصوصیت ہے جو بغیر ذات پات کے تمام شہریوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے اس میں تبدیلی ہم ہرگز برداشت نہیں کرسکتے ۔

ان کے علاوہ بسوا پر بھو سوامی ایشور کھنڈرے رکن اسمبلی بھالکی، کنیز فاطمہ رکن اسمبلی کلبرگی ، بنڈپا قاسم پور رکن اسمبلی بیدرشمالی، رحیم خان رکن اسمبلی بیدر جنوب، بی نارائن راؤ رکن اسمبلی بسواکلیان ، راج شیکھر پاٹل رکن اسمبلی ہمنا آباد، رمضان درگاہ اور دیگر مذہبی رہنماؤں نے اس موقع پر مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کی کڑی مذمت کرتے ہوئے نوٹ بندی سے لے کر سی اے اے ، این پی آر، این آر سی جیسے کاموں پر بغیر سوچے سمجھے عمل کرنے اور عوام کو پریشان سے مرکز کی بی جے پی حکومت کو باز آنے کا مشورہ دیا۔

مسلم خواتین نے اپنے گھروں کو قفل لگا کر اس جلسہ میں شرکت کی جبکہ دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔ بسواکلیان و اطراف و اکناف سے کثیر تعداد میں عوام نے اس جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف اپنی ناراضگی اظہار کیا۔

اس موقع پر اجئے سنگھ ایم ایل سی بیدر ، میر اظہر علی نورنگ سابق صدر بلدیہ بسواکلیان ، میر تحسین علی جمعدار، مجاہد پاشاہ قریشی ریاستی سکریٹری ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کرناٹک ، یشودنیلکنٹ راتھوڑ صدر تعلقہ پنچایت ، شری پنج کشری جی بیلور مٹھ سوامی ، سوامی جی دلت طبقہ ، امیت دیشمکھ رکن اسمبلی لاتور، ابھئے سولانکی، اکرام الدین کھادی والے ، قطب الدین ، محمد رئیس احمد ، غفار پیش امام ، حافظ اکبر کے علاوہ کئی معززین موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...